ETV Bharat / state

بریلی: جشن حج کا اہتمام - حضرت محی الدین پاشہ میاں نظامی نیازی

خانقاہ عالیہ نظامیہ کے سجّادہ نشین حضرت محی الدین پاشا میاں نظامی نیازی نے کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

بریلی: جشن حج کا اہتمام
بریلی: جشن حج کا اہتمام
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 10:32 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ہر برس حج کے دن خاص طور پر جشن حج منایا جاتا ہے۔ جس میں سینکڑوں شہری شرکت کرتے ہیں لیکن اس برس عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے بریلی حج خدمت سوسائٹی نے اسے ملتوی کر دیا۔

بریلی: جشن حج کا اہتمام

اس مرتبہ سوسائٹی کے عہدیداران نے شہر کے 'آواس وکاس' میں واقع صدر حاجی عطا الرحمٰن کی رہائش گاہ پر جشنِ حج منایا۔

صدر حاجی عطاء الرحمٰن نے اپنے گھر میں خصوصی دعا کی۔ خانقاہ عالیہ نظامیہ کے سجّادہ نشین حضرت محی الدین پاشا میاں نظامی نیازی نے کورونا وائرس سے نجات کے لئے حصوصی دعا کی۔

بریلی: جشن حج کا اہتمام
بریلی: جشن حج کا اہتمام

سعودی عرب میں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق حج ادا کیا گیا ہے۔ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد کے تحت کووڈ-19 کی وجہ سے دنیا بھر کے عازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے سے روکنا پڑا اور ان کے ویزوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

حج کا اہتمام
حج کا اہتمام

دراصل اس برس کسی بیرونی شخص کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ملی، بلکہ جو افراد پہلے سے وہاں موجود ہیں، صرف اُنہیں کو یہ سعادت نصیب ہوئی ہے۔ بریلی میں جشن حج میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں نے آئندہ برس حج پر جانے کے لیئے دعا کی۔

مزید بڑھیں: حج کا دوسرا دن: حجاج کرام میدان عرفات میں

وہیں کورونا وائرس کی وجہ سے جو افراد اس مرتبہ اپنا نام آنے کے باوجود سفر حج پر نہیں جا سکے، اُنہوں نے اپنے گھر پر جشن حج کا اہتمام کیا۔

حج کا اہتمام
حج کا اہتمام

غور طلب ہے کہ 'بھارت سے ہر برس تقریباً دو لاکھ پچیس ہزار عازمین سفر حج کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس برس سفر حج میں شامل نہیں ہو سکے۔ بریلی ڈویژن سے بھی اس برس 1565 افراد کو سفر حج منسوخ کرنا پڑا۔ آج 9 ذی الحجہ کا مبارک دن ہے۔ بریلی حج خدمت سوسائٹی سمیت تمام لوگوں نے حج کے موقع پر جشن حج منایا اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.