ETV Bharat / state

Jashn E Hafiz E Quran مرادآباد میں جشن حافظ قرآن جلسہ کا انعقاد - مدرسہ جامعہ عربیہ اکرم العلوم مسجد

ضلع مرادآباد میں مدرسہ جامعہ عربیہ اکرم العلوم مسجد میں جشن حفظ قرآن جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع کے مشہور و معروف عالم دین نے شرکت کی اور لوگوں کو قرآن پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ مقامی باشندوں نے جلسے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا Jashn E Hafiz E Quran Held In Moradabad

جشن حافظ قرآن جلسہ کا انعقاد
جشن حافظ قرآن جلسہ کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 11:51 AM IST

مرادآباد میں جشن حافظ قرآن جلسہ کا انعقاد

مرادآباد:ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ہر سال کی طرح امسال بھی مدرسہ جامعہ عربیہ اکرم العلوم مسجد میں جشن قرآن جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع کے مشہور و معروف عالم دین نے شرکت کی اور لوگوں کو قرآن پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ مقامی باشندوں نے جلسے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جلسے کا آغاز تلاوت قرآن اور حمدو نعت سے کیا گیا۔اس موقع پر علما کرام نے دینی تعلیم پر اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے لوگوں سے دینی اور دنیائی پر خصوصی تعلیم توجہ دینے کی اپیل کی۔

مولانا مفتی قاسم اکرمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی مدرسہ میں جشن حفظ قرآن کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے، اس سال بھی مدرسہ کے تقریباً تین بچوں نے قرآن شریف حفظ کیا ہے،

مفتی قاسم اکرمی نے تعلیم دین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو قرآن کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے، قرآن شریف اللہ کی کتاب اور ہماری ہدایت کا سرچشمہ ہے اور قرآن لوگوں کی ہدایت کے لئے نازل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Uttar Pradesh Urdu Akademi یوپی اردو اکادمی میں ہورہی بے ضابطگی پر اسمبلی میں بحث کرانے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ قرآن خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو سب کو فائدہ پہنچاتا ہے، اس دوران انہوں نے خواتین کو پردے کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حجاب لازمی ہے۔خواتین کو اس سختی عمل کرنے کی ضرورت ہے۔خواتین کو بھی حجاب پہننے کو لے کر تبادلہ خیال کرنا چاہئے۔پردہ مسلم خواتین کے لئے سب سے اہم ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.