ETV Bharat / state

مظفر نگر: 'سنگیت سوم کے معاملہ میں کلوزر رپورٹ ایس آئی ٹی کی ناکامی' - کلوزر ریورٹ کی منظوری

مظفر نگر اور شاملی فسادات کے ملزمین کے اوپر سے کیس واپس لیے جانے پر جمعیت علمائے ہند نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کے جانکاروں سے مل کر فساد متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

Muzaffarnagar and Shamli riots
مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات: ملزم سنگیت سوم پر سے کیس ختم
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 4:54 PM IST

سنہ 2013 کے شاملی مظفرنگر فرقہ وارانہ فسادات کے معاملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم کے خلاف درج معاملے کو اسپیشل کورٹ نے ختم کر دیا ہے۔ فیس بک پر پوسٹ ڈال کر مذہبی جذبات بھڑکانے کے معاملہ میں جانچ کر رہی ایس آی ٹی نے ثبوت نہ ملنے کا حوالہ دے کر ایف آر لگائی تھی جس پر اسپیشل کورٹ نے کلوزر ریورٹ کی منظوری دے دی ہے۔

سنگیت سوم پر درج معاملوں میں کلوزر ریورٹ داخل کیے جانے کو جمعیت علماء ہند نے پولیس اور ایس آی ٹی کی ناکامی قرار دیا ہے۔

مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات: ملزم سنگیت سوم پر سے کیس ختم

جمیعت علماء کے ذمہ دار ان کا ماننا ہے کہ صوبے میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد سے ہی بی جے پی نے فسادات کے ملزمین کے اوپر سے مقدمات واپس لینے کی راہ ہموار کرنا شروع کر دیا تھا۔ تاہم اس معاملے میں قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے آگے کی کارروائی کرنے کی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔

مظفر نگر اور شاملی فسادات معاملے میں فیس بک پر پوسٹ اور ویڈیو ڈال کر مذہبی جذبات بھڑکانے کے معاملے میں سنگیت سوم ملزم تھے لیکن ایس آئی ٹی کی ایف آر اور اسپیشل کورٹ کے مقدمہ ختم کرنے کی منظوری کے بعد جمیعت علماء ایسے ملزمین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے بعد آگے کی حکمت عملی طے کرے گی تاکہ ان گنہ گاروں کو ان کی سزا دلاوائی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.