ETV Bharat / state

Vaccination Camp: بڑھانا میں جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کیمپ منعقد - جمعیتہ علماء بدھانہ مفت ویکسینیشن کیمپ

مظفرنگر (Muzaffarnagar) کے قصبہ بڑھانا میں محکمہ صحت کے تعاون سے جمعیتہ علماء ہند بڑھانا کے سیکریٹری راشد منصوری کی رہائش گاہ پر مفت ویکسینیشن کمیپ (Free Vaccination Camp) کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیتہ علماء بدھانہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ویکسین کی خوراک لینا بے حد ضروری ہے۔

بدھانہ میں جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کیمپ منعقد

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 7:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے قصبہ بڑھانا (Budhana) میں محکمہ صحت کے تعاون سے جمعیتہ علماء ہند (Jamiat Ulema e Hind) نے کورونا ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں متعدد لوگوں نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا۔

ویکسین کے بارے میں مختلف افواہوں کو دور کرنے کے لیے سماجی تنظیموں کی محنت اب رنگ لا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے تعاون سے بدھانہ کی نئی بستی میں واقع جمعیتہ علماء ہند بدھانہ کے سیکریٹری راشد منصوری کی رہائش گاہ پر مفت ویکسینیشن کمیپ کا انعقاد کیا گیا۔

جمعیتہ علماء بدھانہ کے شہر صدر حافظ شیرالدین اور ضلع سیکریڑی آصف قریشی کے ساتھ شہری ہیلتھ انچارج ڈاکٹر سونو کمار کشئیپ نے کیمپ کا افتتاح کیا۔

کیمپ میں جمعیتہ علماء بدھانہ کے رکن محمد ہارون نے کورونا کی پہلی خوراک لی۔اس دوران حافظ شیرالدین اور محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ویکسین کی خوراک لینا بے حد ضروری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے عہدیداروں نے محکمہ صحت کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی ان کی ہر ممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

ڈاکٹر سونو کشیپ نے ویکسین کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور تمام لوگوں سے کورونا کی ویکسین لگانے کی اپیل کی۔ راشد منصوری نے پورے محلہ میں گھر گھر جا کر ویکسین لگوانے کی اپیل کی جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں جوش و خروش دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: Covid Third Wave: ماہرین کی نظر میں کووڈ کی تیسری لہر بھارت کیلئے کتنی خطرناک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.