کسی بھی انسان کی تعلیم و تربیت سب سے پہلے اس کی ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ بچے کی تعلیم کا پہلا مدرسہ اس کی ماں کی گود ہے۔ اسی ضمن میں جمعیت علماء ہند کانپور یونٹ اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے کانپور شہر میں دس روزہ خواتین کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ان اجتماعات کا مقصد خواتین کو دینی اور مذہبی اعتبار سے اس کی فکر کو مضبوط کیا جائے اور خواتین کو اسلام سے اچھی طرح روشناس کرایا جائے۔ خواتین کی دینی خدمات سماجی ذمہ داریوں کے تعلق سے ان کی تربیت کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کے اندر اچھے اخلاق پیدا کرسکیں۔ ان کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ اچھی کردار سازی کر سکیں، ان کی بنیادوں کو مضبوط کر سکیں۔ اسی لیے جمعیت علماء ہند کانپور یونٹ اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے کانپور شہر میں دس روزہ خواتین کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جہاں خواتین مقررین کے علاوہ شہر کے معروف علمائے کرام بھی خواتین کو خطاب کر رہے ہیں اور ان کی بہتر تربیت کا انتظام کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ 26 ستمبر تک چلتا رہے گا۔
کانپور شہر کے دیگر علاقوں میں ابھی 26 ستمبر تک مزید اجتماعات ہونا باقی ہیں۔ 26 ستمبر کو جاجموء میں اختتامی جلسہ ہوگا جس میں کانپور شہر کے تمام علاقوں سے خواتین اکٹھا ہو نگی، جنہیں خواتین مقرر کے ساتھ ساتھ مہمان علمائے کرام بھی خطاب کریں گے۔