ETV Bharat / state

Anti Drugs Campaign in Kanpur: کانپور میں ہفت روزہ نشہ مخالف مہم کا آغاز

author img

By

Published : Dec 18, 2021, 12:35 PM IST

کانپور میں جمعیت العلماء ہند Jamiat Ulama-I-Hind کانپور کی جانب سے نشہ مخالف ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کا مقصد لوگوں کو نشہ کی لت سے بچانا اور پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کے لئے عملی قدم اٹھانا ہے۔

نشہ مخالف مہم کا آغاز
نشہ مخالف مہم کا آغاز

اتر پردیش کے شہر کانپور میں جمیعتہ العما ہند کی جانب سے ’نشہ مُکت شہر’ ریلی Anti Drugs Campaign نکالی گئی۔ اس ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نشہ مخالف مہم کا آغاز

یہ ریلی شہر کے اشرف آباد جاج مؤ سے مولانا مبین الحق چوک تک یہ ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں شرکت کرنے والے لوگوں نے نشہ سے ہونے والے نقصانات پر بات کی اور پاکیزہ معاشرہ کی تشکیل کے لئے حلف لیا۔

کانپور کے جاج مؤ علاقہ میں جمعیتہ العما ہند کانپور کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں نشہ مخالف بینر اور پلے کارڈز نظر آئے۔

اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امین الحق عبداللہ نے کہا کہ ہم اپنے ملک،اپنے شہر،اپنے گھر کے علاوہ بذات خود شراب نوشی اورچرس جیسے چیزوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔

ریلی کے اختتام پر جمعیۃ العلما شہر کانپور کے جنرل سکریٹری وریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء میں فرانس میں ایک رپورٹ آئی تھی کہ اگر شراب ونشہ آور اشیاء کا استعمال بالکل ترک کردیا جائے تو جیل میں قیدیوں کی تعداد میں کمی اور اسپتالوں میں مریضوں نمایاں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں:Nasha Mukti Kendra Closed: شراب پینے کی عادت سے نجات دلانے والا سینٹر ڈیڑھ سال سے بند

انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ آج سے تقریباً پچاس برس قبل کی بات ہے۔ جب نشہ آور چیزوں کا استعمال آج کے مقابلہ میں کم تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اگرصرف کانپور کا سروے کرایا جائے تو اس کے نتائج سے پتہ چل جائے گا کہ عصمت دری، رہزنی،چوری، اورسڑک حادثات وغیرہ کا اہم سبب نشہ ہے۔ اسلام میں شراب کو ام الخبائث اسی لئے کہاگیا کہ اس کے پینے بعد آدمی مدہوش ہوکر کب کونسا گناہ کربیٹھے اس کا پتہ نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.