ETV Bharat / state

مئو میں جمیعۃ علماء کی میٹنگ کا انعقاد - اردو نیوز مئو

مئو ضلع کے کوپا گنج قصبہ میں جمیعۃ علماء ہند کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے متحد ہو کر ملک میں امن و امان کی کوشش جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

jamiat ulama hind held a meeting in mau
مئو میں جمیعت علماء ہند کی میٹنگ منعقد
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 9:56 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو میں جمیعت علماء ہند مولانا ارشد مدنی گروپ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں مشرقی اترپردیش کے مختلف اضلاع کے عہدیدار اور کارکن شامل ہوئے۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا وبا کے خطرے کے مدنظر تقریباً ایک سال تک جمیعۃ کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں کی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب مشرقی اترپردیش کے جمیعۃ کے کارکن یکجا ہوئے۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ورکنگ کمیٹی جمیعت علماء ہند کے رکن مولانا عبداللہ ناصر قاسمی نے کہا کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم حاصل کرنے کے لئے مسلم معاشرے کو بیدار کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لئے جمیعت باقاعدگی سے مہم چلائے گی۔

مولانا عبد اللہ ناصر نے کہا کہ جمیعت مذہبی ہم آہنگی کے لئے خاص طور پر کوشاں ہے۔ اس پیش رفت کا مقصد بھارت کے جمہوری نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

اس موقع پر جمیعت علماء اعظم گڈھ کے صدر مولانا یاسر قاسمی نے بھی خطاب کیا۔ مولانا یاسر قاسمی نے حکومت اترپردیش سے مطالبہ کیا کہ مذہبی مقامات پر عام آدمی کے لئے نافذ سخت پابندیوں کو کم کیا جائے۔ جماعت کے ذمہ داروں کے مطابق تنظیم کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف عوام کو بیدار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

جمعیۃ اوپن اسکول کا آغاز دو ریاستوں سے ہوگا

پروگرام کی نظامت مئو ضلع جمیعت صدر مولانا خورشید احمد نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.