ETV Bharat / state

مرادآباد: جماعت اسلامی ہند کا دس روزہ پروگرام اختتام پذیر

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے پورے ملک میں دس روزہ مہم بعنوان 'مضبوط خاندان مضبوط سماج' چلائی گئی۔

جماعت اسلامی ہند کا دس روزہ پروگرام اختتام پذیر

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 2:33 AM IST

اس سلسلے میں ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں دس روزہ پروگرام منعقد ہوا۔

مرادآباد میں 18 فروری سے 28 فروری 2021 تک پروگرام جاری رہا۔

جماعت اسلامی ہند کا دس روزہ پروگرام اختتام پذیر

اس کے تحت خاندانی نظام زندگی پر زور دیا گیا اور بتایا گیا کہ خاندان انسانی زندگی کے لیے کتنا اہم رول ادا کرتا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کہا گیا کہ مضبوط خاندان مضبوط سماج بنانے کے لیے خواتین کو آگے آنا ہوگا اور یہ بھی کہا گیا کہ بیٹیوں کو جہیز نہ دیں بلکہ باپ کی وراثت میں حصہ دیں۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر حلقہ مرادآباد ایم رحمٰن نے بتایا کہ انھوں نے جگہ جگہ پروگرام کر عوام کو اس بات سے بیدار کیا کہ اپنی بیٹی کو جہیز نہ دے کر اپنی بیٹی کو وراثت میں حصہ دیں۔

انھوں نے کہا کہ مثالی سماج کے قائم کرنے کے لئے مثالی خاندان کا ہونا لازمی ہے، کیونکہ خاندان ہی سماج کی بنیاد ہے۔

امیر حلقہ ایم اے رحمٰن نے بتایا کہ خاندان میں اخلاقی اقدار کو قائم کرنے کے لئے ملکی سطح پر جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے مضبوط خاندان مضبوط سماج کے نام سے مہم چلائی جارہی تھی جس کا بنیادی مقصد خاندان کے ہر فرد کو اس کی ذمہ داری سے روشناس کرانا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.