ETV Bharat / state

غیر مسلموں میں اسلامی لٹریچر کی تقسیم - سدبھاونا کیمپ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ہولی کے موقع پر جماعت اسلامی رامپور کی جانب سے سدبھاونا کیمپ لگاکر ہولی ملن کے اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Mar 22, 2019, 11:46 AM IST

اس موقعے سے برادران وطن میں اسلامی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
شرکا نے جماعت کی اس کوشش کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آپسی محبت اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ ویڈیو

رامپور کے تاریخی قلع کے وسیع میدان میں منعقد ہونے والے اس ہولی ملن میلے میں مسلمانوں کی مختلف سماجی تنظیموں نے کیمپ لگاکر اپنے ہندو بھائیوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقعے پر جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے گئے سدبھاونا کیمپ کو کافی پسند کیا گیا۔
کانگریس کی رہنماء اور سابق رکن پارلیمنٹ بیگم نوربانو کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ نفرتوں کے اس ماحول میں اس قسم کی کوششیں قابل دید ہیں۔ کتابوں سے انسان کو مختلف مذاہب کو جاننے میں کافی مدد حاصل ہوتی ہے۔
بلا شبہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ انسان کو بہتر انسان بننے کا سلیقہ سکھلا جاتی ہیں۔ اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انسانوں کے ٹوٹے ہوئے دلوں کو بھی جوڑنے میں یہ کتابیں اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ نفرتوں کی ان آندھیوں میں محبت بھرے ان پیغامات کو عام کرنے کی کوشش کی جائے۔ تاکہ ملک کو مضبوطی فراہم ہو۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ہولی کے موقع پر جماعت اسلامی رامپور کی جانب سے سدبھاونا کیمپ لگاکر ہولی ملن کے اہتمام کے ساتھ ہی برادران وطن کو مفت اسلامی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔ جہاں تمام ہی لوگوں نے جماعت کی اس کوشش کو آپسی محبت اور گنگا جمنی تہزیب کو مضبوط و مستحکم کرنے والی قرار دیا۔

Body:وی او۔۱
رنگوں کا تہوار ہولی کا پورے ملک میں تزک و احتشام کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ رامپور میں بھی یہ تہوار اپنے مختلف رنگوں میں نظر آیا۔ یہاں ہولی کا ایک رنگ جو سب رنگوں سے مختلف نظر آیا وہ تھا ہولی ملن کے موقع پر مسلمانوں کی ایک دینی تنظیم جماعت اسلامی ہند رامپور کی جانب سے سدبھاونا کیمپ کا اہتمام۔ جہاں برادران وطن کو ہولی کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ہی آپسی محبت اور اخوت کا درس دینے والی کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔
بائٹ: عارف خاں، کیمپ آرگنائزر
وی او۔۲
رامپور کے تاریخی قلع کے وسیع میدان میں منعقد ہونے والے اس ہولی ملن میلے میں مسلمانوں کی مختلف سماجی تنظیموں نے کیمپ لگاکر اپنے ہندو بھائیوں کو ہولی کی مبارکبادیں پیش کیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے گئے سدبھاونا کیمپ کو کافی پسند کیا گیا۔ میلے میں آئے شائقین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کوششوں سے آپسی محبت اور بھائی چارے کو بڑھاوا حاصل ہوگا کیونکہ کتابیں دلوں کو جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
بائٹ: ہریندر شرما، معروف مصنف
وی او۔۳
وہیں اس کیمپ میں پہنچیں کانگریس کی رہنماء اور سابق رکن پارلیمنٹ بیگم نوربانو کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ نفرتوں کے اس ماحول میں اس قسم کی کوششیں قابل دید ہیں۔ کتابوں سے انسان کو مختلف مذاہب کو جاننے میں کافی مدد حاصل ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام ہی لوگوں کو ہولی کی مبارکباد بھی پیش کی۔
بائٹ: بیگم نوربانو، سابق رکن پارلیمنٹ

Conclusion:وی او۔۴
بلا شبہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ انسان کو بہتر انسان بننے کا سلیقہ سکھلا جاتی ہیں۔ اس لئے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انسانوں کے ٹوٹے ہوئے دلوں کو بھی جوڑنے میں یہ کتابیں اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نفرتوں کی ان آندھیوں میں محبت بھرے ان پیغامات کو عام کرنے کی کوشش کی جائے۔ تاکہ ملک کو مضبوطی فراہم ہو۔
ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.