ETV Bharat / state

Jaipur-Mumbai Train Incident جے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین حادثہ، بڑھتی ہوئی نفرت کا عکاس: جماعت اسلامی - بڑھتی ہوئی نفرت کا عکاس

جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کے امیر حلقہ ڈاکٹر ملک فیصل نے آر پی ایف کے کانسٹیبل کے ذریعہ چلتی ٹرین میں تین مسلم مسافروں اور آر پی ایف کے ایک افسر کو گولی مارنے کی شدید مذمت کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 6:55 PM IST

لکھنؤ: جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کے امیر حلقہ ڈاکٹر ملک فیصل نے آر پی ایف کے کانسٹیبل کے ذریعہ چلتی ٹرین میں تین مسلم مسافروں اور آر پی ایف کے ایک افسر کو گولی مارنے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں امیر حلقہ ڈاکٹر ملک فیصل نے کہا کہ آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل کے ذریعہ چلتی ٹرین میں تین مسلم مسافروں اور آر پی ایف کے ایک افسر کو ٹارگٹ بنا کر گولی مارنے کی جماعت اسلامی ہند شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ قتل کے اس گھناؤنے انداز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک نفرت انگیز جرم تھا جس میں ملزم نے مسلمانوں کو پہچان کر کے شکار بنایا اور گولیوں سے ہلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملہ سے یہ بات صاف طور پر واضح ہو رہی ہے کہ یہ مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کے مسلسل حملوں کا ایک اور باب ہے جو کہ ملک میں یہ ایک نیا معمول بنتا جا رہا ہے۔ حکومتوں کی جانب سے ہونے والی بنیاد پرستی اور پولرائزیشن کی سیاست کے نتیجے میں یہ افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ڈاکٹر ملک فیصل نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نفرت انگیز جرائم کے مرتکب افراد کو خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف ذہنی طور پر جرم کرنے کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ مزید یہ سوال پیدا کرتا ہے کہ اس طرح کے ذہنی طور پر فرقہ پرستی اور نفرت میں ڈوبے ہوئے افراد کے ہاتھوں میں بندوقیں تھما کر انہیں شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری کیسے سونپی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم اور یوپی کے وزیر اعلیٰ کی تعریف نہ کرنے کے جرم میں قتل کردینے کی خبریں انتہائی پریشان کن ہیں۔ میڈیا کی مسلسل نفرت انگیزی آپسی منافرت کو فروغ دینے میں بنیادی کردار اداکر رہی ہے۔ اس لیے میڈیا کو ملک میں امن و امان کی بہتری اور بحالی کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Mumbai Train Firing جے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے معاوضہ اور سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا

جماعت اسلامی ہند حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ قصور وار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہو اور ساتھ ہی کوئی ایسا نظم بنایا جائے جس سے نفرت کا بازار گرم کرنے والوں اور ایسے میڈیا چینلوں پر لگام کسی جاسکے جو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے اور مناسب روزگار فراہم کیا جائے۔ ساتھ ہی اس واقعہ کی آزادانہ اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.