ریاست اتر پردیش کے مرادآباد مسلم انٹر کالج میں ایسوسی ایشن آف مائنارٹیز ایجوکیشن کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ایسوسی ایشن آف مائنرٹیز ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے سیکریٹری ظفریاب جیلانی نے شرکت کر ِلوگوں سے خطاب کیا۔
دراصل برس 2018 میں انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ایکٹ کے ریگولیشن کو نظر ثانی کرکے ٹیچرز اور پرنسپل کی تقرٌری کا حق حکومت نے ایک سرکاری ایجنسی کو دے دیا تھا۔
اس فیصلے کے خلاف مرادآباد منڈل، میرٹھ منڈل اور کئی جگہوں سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر الٰہ اٰباد ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے 22 اپریل 2020 کو درخواست خارج کردی تھی۔
ایسوسی ایشن آف مائنرٹیز ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے کوآرڈینیٹر مفتی محمد اعظم نے بتایا کہ 'سبھی مائنارٹیز انٹر کالجز میں ٹیچرز اور پرنسپلز کی تقرری کا حق کالج مینجمنٹ کو تھا لیکن اب یہ حق کالج مینجمنٹ سے چھین کر سرکاری ایجینسی کو دے دیا گیا ہے۔ اسی فیصلے کے خلاف ہم نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کو خارج کر دیا گیا ہے۔'
اس پروگرام کے ذریعہ یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 'ہم ایسوسی ایشن آف مائنارٹیز ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے تحت ایک جگہ جمع ہو کر اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔'