امروہہ کے مشہور عالم دین مفتی افغان منصورپوری نے امروہہ کے سرکاری ہسپتال میں جا کر کورونا کی پہلی ویکسین لگوائی اور تمام مسلمانوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔
اتر پردیش امروہہ شہر کی جامع مسجد میں بطور مفتی، مشہور عالم دین مفتی افغان منصورپوری نے ایس ڈی ایم امروہہ وویک یادو کے ساتھ سرکاری ہسپتال جا کر کورونا ویکسین لی۔
کورونا ویکسین لگوانے کے بعد مفتی افغان منصورپوری نے کہا کہ اس ویکسین کو ملک کے قابل ڈاکٹر اور سائنس دانوں نے تیار کیا ہے اور اس ویکسین کا کوئی نقصان بھی نہیں دیکھا گیا۔
مفتی افغان منصورپوری نے کہا کہ مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی افواہ میں نہیں آنا چاہئے اور کورونا کے خلاف ویکسین لگا کر سرکار کا ساتھ ضرور دینا چاہئے۔