بنارس کے معروف عالم دین مفتی ہارون الرشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں اس طرح کے تہواروں کو منانے کی ممانعت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تہوار فحاشی پر مبنی ہے، جو نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب مائل کرتا ہے۔
مفتی ہارون الرشید نے مسلم نوجوانوں سے اس طرح تہوار کو نہ منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تہوار کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ یہود و نصاریٰ کے نظریات پر مرکوز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تہوار کی وجہ سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے جبکہ اس تہوار سے سماجی برائیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ مذہب اسلام ایک مہذب مذہب ہے، اس میں اس طرح کے تہوار منانے کی اجازت نہیں ہے۔