ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ریلوے کے ڈیزل شیڈ میں کام کرنے والے عرفان خان نے بتایا کہ ہم رمضان کے پورے روزہ رکھتے ہیں اور پوری ذمہ داری سے کام بھی انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس بار کورونا وائرس کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، لہذا گزشتہ سال کی طرح اس بار کام زیادہ نہیں ہے۔
عرفان خان نے کہا کہ پچھلے سال لگاتار کام کرتے ہوئے روزہ رکھنا پڑتا تھا، لیکن اس بار شفٹ پر کام ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے زیادہ پریشانی نہیں ہو رہی۔
عرفان خان ڈیزل شیڈ میں الیکٹریشیئن ہیں، جس وجہ سے اوپر چڑھ کر گھنٹوں کام کرنا پڑتا ہے۔ اوپر ٹین کی چادر ہوتی ہے نتیجتاً گرمی زیادہ ہوتی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ روزہ فرض ہے، لہذا کوئی بہانہ نہیں کرسکتے۔ اکثر مسلمانوں کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ پورے ماہ کے روزے رکھیں لیکن کام کے وجہ سے ہم مجبور ہیں۔
کورونا وائرس نے اس بار سبھی لوگوں کو ایسا موقع فراہم کرایا ہے، جس میں کسی طرح کی کوئی بہانہ نہیں بنایا جا سکتا۔