اترپردیش کے رامپور میں آج سے انڈین پریمیئر لیگ منی کا آغاز ہو چکا ہے۔ آج کے پہلے میچ میں ممبئی نائٹس اور دہلی اسٹرائکرس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ممبئی نائیٹس نے شاندار جیت درج کرتے ہوئے دہلی اسٹرائکرس کو شکست دے دی۔
رامپور کے شہید اعظم اسپورٹس اسٹیڈیم میں آج سے انڈین پریمیئر لیگ منی کا آغاز ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے فیتا کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت کے لیے کھیل بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میرا پسندیدہ کھیل ہے۔ خالی اوقات میں میں کرکٹ ہی کھیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رامپور میں یہ ایک اچھی شروعات ہے۔
واضح رہے کہ آج کا پہلا مقابلہ ممبئی نائٹس اور دہلی اسٹرائکرس کے درمیان کھیلا گیا۔ دہلی اسٹرائکرس نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح ممبئی نائٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 126 رنز بنائے۔ وہیں دہلی اسٹرائکرس 112 رنز پر ہی سمٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر وقف بورڈ کے سات مقامات پر ای ڈی کے چھاپے، نواب ملک کے ماتحت ہے وزارت
ہم آپ کو بتا دیں کہ آج سے شروع ہوئے اس آئی پی ایل منی ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔ رامپور میں پہلی مرتبہ آئی پی ایل منی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس دوران کھیل شائیقین بھی بڑی تعداد میں میں کرکٹ کا لطف لینے شہید اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔