ETV Bharat / state

UP Municipal Elections Results 'یوپی میں مجلس کے 100 سے زیادہ کونسلر کامیاب، نگر پالیکا و نگر پنچایت کے پانچ امیدواروں کی جیت' - ایم آئی ایم کے ڈاکٹر پون راؤ امبیڈکرسے بات چیت

اترپردیش مجلس اتحادالمسلمین کے ترجمان و جنرل سکریٹری ڈاکٹر پون راؤ امبیڈکر نے بتایا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے پانچ امیدواروں نے نگر پالیکا و نگر پنچایت میں جیت درج کی جبکہ 100 کے قریب کونسلر نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 7:10 AM IST

Updated : May 14, 2023, 7:58 AM IST

ایم آئی ایم کے ترجمان ڈاکٹر پون راؤ امبیڈکرسے بات چیت

لکھنؤ: اترپردیش میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بڑی کامیابی ملی ہے جبکہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی (ایس پی)اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے نگر پالیکا پریشد و پنچایت کے نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے پہلی بار میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حصہ لیا اور تین نگر پالیکا پریشد و دو نگر پنچایت کے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ 100 کونسلروں نے بھی جیت درج کی ہے۔ میرٹھ کے مئیر نشست پر اے آئی ایم آئی ایم امیدوار دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

مجلس کی امیدوار آسیہ مشیر نے سنبھل نگر پالیکا پریشد نشست پر تاریخی جیت درج کی ہے جبکہ کانپور نگر کے گھاٹم پور نگر پالیکا پریشد سے عبدالاحد نے کامیابی حاصل کی۔ وہیں ہاتھرس ضلع کے سکندرا راؤ نگر پالیکا پریشد سے محمد مشیر تین ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔ مرادآباد کے کندرکی نگر پنچایت سے زینت مہندی نے جیت درج کی ہے بریلی کے ٹھریا نظامت خان سے عمران خان کامیاب ہوئے اس طرح سے دیگر مجلس کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی ترجمان و ریاستی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پون راؤ امبیڈکر سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میئر انتخابات میں دس امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جبکہ نگرپالیکا پریشد و پنچایت اور کونسلر کے عہدے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں امیدوار اتارے گئے تھے لیکن نگر پالیکا پریشد و پنچایت کے کل 5 پانچ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے یہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وہ ریاست کے الگ الگ شہروں میں تقریبا 100 کونسلروں نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجوادی پارٹی کو 2022 کے اسمبلی انتخابات نے میں مسلمان و پسماندہ طبقات نے زبردست ووٹ کیا تھا لیکن سماج وادی پارٹی ان کی امیدوں پر کھرے نہیں اتری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کارپوریشن کے انتخابات میں مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر کے پتنگ کو اڑایا اور پانچ نگرپالیکا پریشد کے چیئرمین کے عہدے پر کامیابی ملی ہے اور تقریبا 100 کونسلر کو کامیابی ملی ہے۔ یہ پارٹی کی بڑی جیت ہے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی ہم لوگ پوری حکمت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Suar Bypoll Result سوار سیٹ سے اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری کی جیت

Last Updated : May 14, 2023, 7:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.