ETV Bharat / state

Interactive Career Sessions at AMU: اے ایم یو میں کریئر سے متعلق انٹریکٹیو سیشن - اے ایم یو میں کیریئر سے متعلق انٹرایکٹیو سیشن کا انعقاد

ایم یو کے کلب برائے شارٹ ایوننگ کورسز کی جانب سے طلبہ و طالبات کے کریئر سے متعلق ایک انٹریکٹیو سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیڈا سے آئے ڈاکٹر ارجن بھردواج اور ڈاکٹر صہیب ریاض نے ایکسپرٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔ یونیورسیٹی طلبہ و طالبات نے اپنے کریئر سے متعلق انٹریکٹیو سیشن میں شامل ایکسپرٹ سے متعدد سوالات کیے۔ Interactive Career Sessions at AMU

اے ایم یو میں کیریئر سے متعلق انٹرایکٹیو سیشن کا انعقاد
اے ایم یو میں کیریئر سے متعلق انٹرایکٹیو سیشن کا انعقاد
author img

By

Published : May 23, 2022, 7:01 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کلب برائے شارٹ ایوننگ کورسز (سی ایس ای سی) کی جانب سے آج طلبہ کے کریئر سے متعلق ایک انٹریکٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیڈا سے آئے ایکسپرٹ نے کریئر سے متعلق طلبہ کے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔ Interactive Career Sessions at AMU


عالمی وبا کورونا کے سبب گذشتہ دو برسوں سے ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی بند تھی، طلبہ و طالبات کی آن لائن کلاسز جاری تھیں، تاہم اب کورونا وبا کے خاتمے کے بعد سے یونیورسٹی کی تقریبا سبھی کلاسز کو آف لائن کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی لوٹنے کے بعد اب طلبہ اپنے کریئر کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ کیونکہ آن لائن کلاسز کے دوران ان کو وہ تعلیم اور ٹریننگ حاصل نہیں ہوئی ہے جو آف لائن کلاسز کے دوران حاصل ہوتی تھی۔ Interactive Career Sessions at AMU

ویڈیو

اسی حوالے سے اے ایم یو کے کلب برائے شارٹ ایوننگ کورسز کی جانب سے طلبہ و طالبات کے کریئر سے متعلق ایک انٹریکٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیڈا سے آئے ڈاکٹر ارجن بھردواج اور ڈاکٹر صہیب ریاض نے ایکسپرٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔ یونیورسیٹی طلبہ و طالبات نے اپنے کریئر سے متعلق انٹریکٹیو سیشن میں شامل ایکسپرٹ سے متعدد سوالات کیے۔

اس سلسلے میں طلبہ نے بتایا کہ 'گزشتہ دو برسوں سے یونیورسٹی کیمپس بند تھا جس کی وجہ سے ہم اس طرح کے ضروری اور اہم پروگراموں میں حصہ نہیں لے پائے تھے، ہمارے ذہن میں بہت سے سوالات تھے جن کے جوابات حاصل کر کے ہمیں اچھا محسوس ہورہا ہے اور اپنے آپ میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

طلبہ نے ایکسپرٹس سے مختلف کاروبار شروع کرنے کا طریقہ اور کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے سے متعلق سوالات بھی پوچھے، طلبہ نے اعلی تعلیم اور بیرونی ممالک میں نوکری حاصل کرنے سے متعلق بھی سوالات پوچھے جن کو انہیں ایکسپرٹ سے اطمینان بخش جوابات ملے۔

کینیڈا سے آئے صہیب ریاض نے بتایا کہ 'طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے۔ مختلف لوگوں سے ملاقات کریں، گفتگو کریں اور جس میدان میں وہ اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں اس میدان کے ماہرین سے ملاقات کر کے ان سے سیکھنے کی کوشش کریں، آج کل کے دور میں صرف تعلیم اور ڈگری سے کچھ نہیں ہوتا، تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی معلومات بھی ہونا ضروری ہے۔

انٹریکٹیو سیشن میں ماہرین نے بتایا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ٹریننگ کے دوران طلبہ جتنا زیادہ سیکھ سکتے ہیں اتنا سیکھنا چاہیے کیونکہ گزشتہ دو برسوں سے طلبہ نے گھر پر ہی آن لائن تعلیم حاصل کی ہے تو ان کو وہ اعتماد اور معلومات حاصل نہیں ہو پائیں جو آف لائن کلاسز کے دوران اپنے سینئرز، ماہرین اور اساتذہ سے انٹریکشن سے حاصل ہوتی ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.