ETV Bharat / state

Inter School Serat Competition At AMU جشن میلا دالنبی کے موقع پر نعت خوانی اور مضمون نویسی مقابلوں کا اہتمام - دو روزہ انٹر سکول سیرت مقابلہ کا اہتمام

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر عمل مشعل راہ ہے اور ان کی ہمہ جہت شخصیتوں سے آج پوری دنیا فیضیاب ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی نے کیا۔ وہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد جشن عید میلاد النبی کے عنوان سے منعقد نعت خوانی اور مضمون نویسی مقابلہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

جشن میلا دالنبی کے موقع پر نعت خوانی اور مضمون نویسی مقابلوں کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 8:03 PM IST

جشن میلا دالنبی کے موقع پر نعت خوانی اور مضمون نویسی مقابلوں کا اہتمام

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اولڈ بوائز لاج میں اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن علیگڑھ کی جانب سے دو روزہ انٹر سکول سیرت مقابلہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں تقریبا 15 اسکول کے طلباء نے تحریری مقابلہ، نعت خوانی مقابلہ اور مضمون نویسی مقابلے میں شرکت کی۔

مقابلے میں ضلع علیگڑھ اور اے ایم یو کے عائشہ ترین پبلک اسکول، اے پی کے یونین ہائی اسکول بوائزاور گرلس،ایس ٹی ایچ سٹی ہائی اسکول،اے ایم یو سٹی ہائی اسکول،عبداللہ گرلس ہائی اسکول، البرکات پبلک اسکول،ایم یو کالج،احمدی اسکول فار ویژولی چیلنج،سینئر سیکنڈری اسکول گرلس اور بوائز،اقرا پبلک اسکول اور اسلامک مشن اسکول کے نام شامل ہیں۔

جشن میلا دالنبی کے موقع پر اے ایم یو کے استاد ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا شعبہ نہیں جس میں ہم حضور اکرم کی ذات مبارکہ سے رہنمائی حاصل نہ کی جاسکے، ایک اچھی اور عادل حکمرانی کرنے کے لئے سرکارِ دو عالم کی ذات اعلی نمونہ ہے، انھوں نے کہا کہ پورے عالم بالخصوص ہندوستان میں ہمیں امن اور ترقی، اخوت، مساوات چاہیے تو ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا انکی سیرت کو اپنانا ہوگا۔

حضور اکرم کا آخری خطبہ جسکو خطبہ حجت الوداع کہتے ہیں اگر اسکا مطالعہ کیا جائے تو میں پوری دنیا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پہلا درس ہے حقوق انسانی کا اگر حقوق انسانی کی پاسداری کرنا ہے اور سیکھنا ہے کہ کس طرح اسکو نافذ کریں تو آپکو صرف اور صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کا مطالعہ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر مجتبیٰ نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریب سے نئی نسل کی رہنمائی ہوتی ہے کیونکہ یہی لوگ کل کا مستقبل ہے آج اگر ان اسکولی بچوں پر توجہ نہ دی گئی تو ہمارا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے اس لئے سبھی لوگوں کو چاہیے کہ اس طرح کے پروگراموں پر خصوصی توجہ دیں۔

صدر جلسہ شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسر قمر الہدی فریدی نے کہا کہ پورے عالم میں تعلیم کے لئے سب سے بڑا انقلاب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لایا نہ حضور سے پہلے ایسا تعلیمی انقلاب آسکا اور نہ آج تک آسکا ہے یہ وجہ ہے کہ حضور نے حصول تعلیم پر توجہ دی آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کریں۔

انھوں نے حضور کی پوری زندگی ہمارے لئے ایک ماڈل ہے اگر ہم اسکو اپنی زندگی میں اتار لیں تو ہماری زندگی بہت خوبصورت ہوجائے گی آج ان بچوں کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے نئی نسل کس سمت جارہی ہے اور اس طرح کے پروگرام کے لئے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن مبارکباد کی مستحق ہیں۔

اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر آعظم میر نے پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے ہماری معلومات کے مطاب پہلی مرتبہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیرت تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے جس میں بچوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور اس پیغام کوعام کیا کہ ملک تب ہی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتا ہے جب سیرت البنی پر عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Career Counselling For AMU Girls اے ایم یو گرلز اسکول میں کریئر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد

مضمون نویسی مقابلے میں نابینا طلباء نے رائٹر کی مدد سے شرکت کی انھوں نے جشن میلاد النبی کے موقع پر مضمون نویسی مقابلے میں شرکت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات نے خواہش بھی ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.