نوئیڈا میں روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ گوتم بدھ نگر کے انفورسمنٹ افسران گاڑیوں کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ضلع کے دس آلودگی مراکز کا ڈویژنل انسپکٹر (ٹیکنیکل) وپن چودھری نے اچانک معائنہ کیا۔
جن موٹر سائیکلوں خاص کر بُلیٹ میں ساؤنڈ پولیوشن کرنے والے موڈی فائیڈ سائلنسر استعمال کیے گئے۔ ان کا چالان کاٹا گیا، اس طرح 21 گاڑیوں کا چالان کاٹا گیا، اتنا ہی نہیں گاڑیوں کی آلودگی چیک کرنے کے بعد درست سرٹیفکیٹ بنوانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ اس کارروائی میں ٹریفک پولیس گوتم بدھ نگر کی ٹیم بھی ٹریفک انسپکٹر آشوتوش سنگھ کی قیادت میں موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گوتم بدھ نگر: روڈ سیفٹی کے تعلق سے بیداری پروگرام کا انعقاد
اس کے ساتھ ہی موڈی فائیڈ سائلنسر کا استعمال کر کے ساونڈ پولیشن پیدا کرنے والی دوپہیہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کے لیے رجسٹریشن آفیسر کو سفارش بھیجی گئی ہے۔
اس عمل کے تحت مجموعی طور پر 30 گاڑیوں کے رجسٹریشن کی معطلی کے لیے رجسٹریشن آفیسر کو سفارش بھیجی جا چکی ہے۔