انتظامیہ کی جانب سے اچانک ہوئی کارروائی سے الٹرا ساؤنڈ سینٹر کے مالکان میں کھلبلی مچ گئی۔
غور طلب ہے کہ بارہ بنکی شہر میں اس وقت سیکڑوں الٹرا ساؤنڈ سینٹر ہیں جہاں بڑے پیمانے پر ایسے افراد کام کرتے ہیں جو یا تو بالکل نئے ہیں یا پھر ان میں تجربے کا فقدان ہے۔ چھوٹے چھوٹے کمروں میں الٹرا ساؤنڈ سینٹر بنے ہوئے ہیں جہاں نہ تو آگ سے نپٹنے کا کوئی صحیح انتظام ہے اور نہ ہی کوئی حفاظتی بندوبست۔
ان تمام باتوں کی شکایت انتظامیہ کو مستقل مل رہی تھی۔ اس کے مدنظر ایڈشنل سی ایم کے ساتھ ایس ڈی ایم ابھئے کمار پانڈے نے سترکھ ناکہ واقع یوریکا ڈائیگنوسٹک سینٹر اور گھوسیانہ واقع کئیر ڈائیگنوسٹک سینٹر کا جائیزہ لیا۔
جائیزہ کے دوران ایس ڈی ایم نے تمام دستاویز کی جانچ کی۔ خاص بات یہ ہے کہ انتظامیہ کو ان دونوں جگہوں سے کسی قسم کی کوئی خامی نہیں ملی ہے۔