ETV Bharat / state

منزل تک پہنچنے کے لیے محنت ضروری، محمد شامی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 7:58 PM IST

Updated : Dec 28, 2023, 10:28 PM IST

Mohammad Shami Reaction ضلع مراد آباد میں واقع ڈویژنل کمشنر آڈیٹوریم میں ہندوستان کے فاسٹ بالر محمد شامی کا والہانہ اسقبال کیا گیا۔ اس موقع پر فاسٹ بالر محمد شامی کو خصوصی ممنٹو سے بھی نوازا گیا۔

منزل تک پہنچنے کے لیے محنت ضروری : محمد شامی

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں واقع ڈویژنل کمشنر آڈیٹوریم میں ڈویژنل کمشنر کی جانب سے ہندوستان کے فاسٹ بالر محمد شامی اور ان کے اہل خانہ کے لئے اسقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر فاسٹ بالر محمد شامی کو خصوصی ممنٹو سے بھی نوازا گیا۔

استقبالیہ تقریب کے پروگرام کے دوران محمد شامی نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ انتظامی افسر نے محکمانہ کاموں میں اپنا مصروف وقت نکال کر میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے ایسی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا، میں تمام سینئر افسران کا احترام اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے کھیل کے بارے میں بہت کم بات کرتے ہیں، پہلے لوگ کھیلتے ہوئے کمنٹس پاس کرتے تھے، تاہم اپنی والدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے گھرانے میں پیدا ہونا میری خوش قسمتی ہے۔ میں ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا۔ نا صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک نے محمد شامی کے ابھرتے ہوئے کیرئیر کو دیکھا ۔

یہ بھی پڑھیں:اقلیتی اسکول ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے ٹیچرز ایوارڈ کا انعقاد

انہوں نے کہاکہ ایمانداری کے ساتھ محنت کرنے سے کامیابی ملتی ہے۔ ناکامی سے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے۔ اس کے لئے صبر کرنا پڑے گا۔لوگ تو بات کریں گے ان کی باتوں کی پرواہ نہیں کرنی ہے۔آپ کو صرف اور صرف اپنی منزل کو حاصل کرنے کے لیے بھاگنا ہے اور ایک دن آپ حاصل کر لیں گے۔

Last Updated : Dec 28, 2023, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.