مظفر نگر:۔اترپردیش کے مظفرنگر کے کھتولی اسمبلی کے لئے ہونے والے ضمنی ا نتخاب کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی ہرممکن کوشش کرنے میں مصروف ہیں۔Independent Candidate Pay Coins Of Rs 10000 To Collector When He File Nomination For By Election In Muzaffarnagar
اترپردیش کے کھتولی اسمبلی میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں نامزدگی کے آخری دن پہچان تھا ۔اسی درمیان آزاد امیدوار منیش چودھری پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے لیکن جب الیکشن لڑنے کے لئے 10,000 روپے کی ضمانت رقم جمع کرانے کا وقت آیا تو انہوں نے ایک روپے کے چلر کا ایک تھیلا الیکشن آفیسر کے حوالے کیا۔
منیش چودھری نے بتایا کہ آج الیکشن میں پیسے اور طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن میں عوام کو آگاہ کرنے کے لئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔اپنی کھتولی اسمبلی میں، میں نے 101 گاؤں میں گھر گھر جا کر لوگوں سے ایک ایک روپیہ جمع کیا۔
انہوں نے کہاکہ وہ 10,000 روپے لےکر کے اندراج کرنے کے لئے آئے ہیں۔ لیکن یہاں الیکشن افسر کی طرف سے ضمانتی رقم کے طور پر لائے گئے سکے قبول نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Uttar Pradesh Deputy CM نائب وزیراعلی برجیش پاٹھک کی اپوزیشن جماعتوں پرتنقید
ان کاکہنا ہے کہ وہ سکے لے کر پہلے ٹریژری آفس گئے، پھر اسٹیٹ بنک گیا لیکن کسی نے مجھے سکوں کے بدلے پیسے نہیں دیے۔ کالے دھن کا استعمال انتخابات میں نہیں ہونا چاہیے بلکہ محنت کی کمائی کا استعمال ہونا چاہیے ۔ Independent Candidate Pay Coins Of Rs 10000 To Collector When He File Nomination For By Election In Muzaffarnagar