ریاست اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اب تک تقریباً 61 فیصد کورونا وائرس تاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 167 مریضوں میں سے 102 متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں، تاہم گزشتہ روز بھی تین سالہ بچی سمیت کل 23 متاثرین صحتیاب ہوئے۔
علی گڑھ میں ایک طرف کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب متاثرین کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز تین سالہ بچی سمیت کل 23 متاثرین اور ایک روز قبل 13 متاثرین مکمل طور سے صحتیاب ہوئے، جن کی ہسپتال سے چھٹی کردی گئی۔
ایک اطلاع کے مطابق علی گڑھ میں کل متاثرین کی تعداد 167 ہے جس میں 102 افراد صحتیاب ہوکر اپنے اپنے گھر جاچکے ہیں اور 16 اموات کے ساتھ موجودہ وقت کل 49 مثبت کیسز موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ان تمام صحتیاب افراد نے بھی طبی عملے اور علی گڑھ انتظامیہ کے عہدے داران کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ جلد سے جلد سبھی متاثرین کو صحتیاب فرمائے۔
ہسپتال سے چھٹی کے وقت طبی عملہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہار پہنائے اور تالیاں بجا کر ہسپتال سے رخصت کیا۔
علی گڑھ میں اب تک کوروناوائرس متاثرین کی تعداد پہنچی 167 جس میں 102 افراد مکمل طور سے صحتیاب ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں اور 16 اموات ہوچکی ہیں، تاہم اس وقت 49 کیسز مثبت ہیں، جو علی گڑھ کے ہسپتالز میں داخل ہیں۔