ETV Bharat / state

وارانسی: مسلم علاقوں میں ویکسینیشن سینٹر میں اضافہ

ضلع وارانسی کے مسلم علاقوں میں ویکسینیشن کیمپ لگا کر ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس میں لوگ ویکسین لگوانے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔

وارانسی: مسلم علاقوں میں ویکسینیشن سینٹر میں اضافہ
وارانسی: مسلم علاقوں میں ویکسینیشن سینٹر میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 7:57 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں تیزی سے ویکسینیشن سینٹر میں اضافہ کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قبل لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے ہسپتال و طبی مراکز میں جانا پڑتا تھا۔

وہیں ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے فیصلہ لیا ہے کہ 'جولائی ماہ میں بنارس میں تقریباً 300 ویکسینیشن سینٹر کا قیام ہوگا جہاں پر بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔'

وارانسی: مسلم علاقوں میں ویکسینیشن سینٹر میں اضافہ

گزشتہ دنوں بنارس کے مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ میں واقع مدرسہ رحمانیہ میں کیمپ لگایا گیا تھا جہاں پر بڑی تعداد میں عوام نے کورونا ویکسین لگوایا، اس کے بعد اب بنارس کے للا پورہ علاقے کے مسلم گرلز انٹر کالج میں کووڈ ویکسینیشن کا عمل جاری کیا گیا ہے۔ للا پورہ علاقے میں گزشتہ پانچ دن میں ہی چار سو سے زائد افراد نے ویکسین لگوائی۔ جب کہ 45 برس سے زائد کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔

للا پورہ علاقے کے سماجی کارکن سردار ہاشم نے بتایا کہ 'اس علاقے میں عوام میں غلط فہمی تھی سماجی کارکنوں اور ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے آرہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: وارانسی: 23 بچے کورونا مثبت

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن ارشد معراج نے بتایا کہ 'حکومت کی جانب سے ٹیکہ لگانے والی نرسز کے لیے بنیادی سہولت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں متعدد پریشانیوں کا سامنا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.