ETV Bharat / state

دہلی سرحد پر ہونے والی ٹیسٹنگ کی مثبت شرح میں اضافہ - نوئیڈا کورونا نیوز

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے بتایا کہ دہلی کی وجہ سے ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

دہلی سرحد پر ہونے والی ٹیسٹنگ کی مثبت شرح میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 2:46 PM IST

دہلی سے متصل نوئیڈا میں کی جارہی ٹیسٹنگ سے یہ واضح ہے کہ دارالحکومت ہی ضلع میں کورونا انفیکشن میں اضافے کی وجہ ہے۔ کل تک سرحد پر ہونے والی کورونا جانچ میں 179 میں سے 9 افراد مثبت پائے گئے تھے، جب کہ ضلع کے 2712 افراد میں سے صرف 27 ہی مثبت پائے گئے۔ یعنی کہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی ٹیسٹنگ میں مثبت شرح صرف 1 فیصد ہے اور سرحد پر ہونے والی ٹیسٹنگ میں مثبت شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

دہلی سرحد پر ہونے والی ٹیسٹنگ کی مثبت شرح میں اضافہ

نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے بتایا کہ دہلی کی وجہ سے ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ہر روز نوئیڈا سے ہزاروں لوگ دہلی جاتے ہیں اور دہلی سے نوئیڈا آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان دنوں انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سرحد کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماضی میں بھی انفیکشن کی شرح میں اضافہ کی وجہ دارالحکومت تھا۔ جون اور جولائی میں دہلی کی وجہ سے ضلع میں 40 فیصد کورونا انفیکشن میں اضافہ ہوا تھا۔

ایسی صورتحال میں اب ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد دہلی سے آنے والے انفیکشن کو روکنا ہے۔ اس کے لئے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ بیٹھ کر ایک نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اس ضمن میں حکومت کو آگاہ کر کے مناسب اقدامات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.