ETV Bharat / state

غازی آباد میں گوشت فیکٹری پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا چھاپہ - انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا گوشت فیکٹری پر چھاپہ

محکمہ انکم ٹیکس نے غازی آباد میں حاجی یاسین قریشی کی گوشت فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ چھاپہ انکم ٹیکس میں خامیاں ملنے کے بعد مارا گیا ہے جو فی الحال جاری ہے۔ IT Raids Meat Factory in Ghaziabad UP

Raid on Meat Factory Ghaziabad
غازی آباد میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا گوشت فیکٹری پر چھاپہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 1:20 PM IST

نئی دہلی/غازی آباد: محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے منگل کو غازی آباد میں بھوج پور کے رہائشی حاجی یاسین قریشی کی گوشت کی فیکٹری اور ممبئی دفتر پر چھاپہ مارا ہے، جو آج بھی جاری ہے۔ یاسین قریشی گوشت کے ایک بڑے تاجر ہیں، جن کی ڈاسنا میں انٹرنیشنل ایگرو فوڈ کے نام سے فیکٹری ہے۔ یہاں سے گوشت بیرون ملک بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کاروائی انکم ٹیکس میں خامیاں سامنے آنے کے بعد کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس کمشنر کانپور ششر جھا اور چیف انکم ٹیکس کمشنر غازی آباد شوچسمتا پلئی کی ہدایت پر محکمہ انکم ٹیکس کے 50 افسران تقریباً 50 پولیس اہلکاروں کے ساتھ غازی آباد اور ممبئی میں مختلف مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔

فی الحال غازی آباد میں واقع فیکٹری میں اندر سے تالا لگا دیا گیا ہے جہاں کسی کو بھی اندر جانے یا باہر آنے پر پابندی ہے۔ انٹرنیشنل ایگرو فوڈ کے نام سے چلنے والی فیکٹری جو مسوری تھانہ علاقے میں واقع ہے، جو تقریباً 45-40 بیگھوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں سے گزشتہ 15 برسوں سے بھینس کا گوشت اکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ فیکٹری کے مالک حاجی یاسین قریشی بھوجپور تھانے کے تیوری گاؤں کے رہنے والے ہیں، جو فی الحال اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم خان کے گھر پر دوسرے دن بھی چھاپہ جاری، کئی قریبی ساتھیوں کے گھروں کی تلاشی

مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں منور سلیم کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے

ان کی بیماری کی وجہ سے اب ان کے بیٹے حاجی جاوید فیکٹری کا پورا انتظام سنبھالتے ہیں۔ منگل کی دوپہر 12 بجے انکم ٹیکس کی ٹیم 20 افسران اور 40 پولیس اہلکاروں کے ساتھ انٹرنیشنل فیکٹری میں اکاؤنٹس اور دیگر دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔ ٹیم نے فیکٹری کے ایکسپورٹ مینیجر منظور علی اور ایچ آر مینیجر اعجاز حسن سے بھی پوچھ گچھ کی اور دستاویزات اکٹھی کیں۔ چھاپے کے وقت فیکٹری کے جی ایم عارف قریشی اور پرچیز مینیجر رویندرا فیکٹری میں موجود نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.