ETV Bharat / state

تیسری لہر کی تیاری کے پیشِ نظرآئسولیشن وارڈ کا افتتاح - Gautam budhnagar news

اترپردیش کے نوئیڈا میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ریاستی سرکار متحرک ہے۔ اسی ضمن میں ریاستی ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے صحت امت موہن پرساد نے گوتم بودھ نگر کا دورہ کرکے ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔

Preparation of the third wave_vis_up_noida_upur10010
تیسری لہر کی تیاری کے پیش نظرآئسولیشن وارڈ کا افتتاح
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 1:46 PM IST

اترپردیش حکومت کورونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے مؤثر طریقے سے حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اس کے تحت، تمام ضلعی ہسپتالوں اور مقامی صحت مراکز میں تیسری لہر سے نمٹنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پی آئی سی یو بیڈ تیار کیے جارہے ہیں۔ تاکہ کسی بھی تباہ کن صورت حال میں بچوں کو اس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

دیکھیں ویڈیو

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت امت موہن پرساد نے گوتم بودھ نگر کا دورہ کرتے ہوئے ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کووڈ ہسپتال میں تیار کردہ 30 بستروں والے پی آئی سی یو اور 50 بیڈ کے آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری اور سی ایم ایس رینو اگروال بھی تھے۔ دونوں نے ان کو تیاریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ اس کے ساتھ ہی امت موہن پرساد نے پورے ہسپتال کا معائنہ کیا۔

آکسیجن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تیسری لہر سے بچاؤ کے پیش نظر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.