ETV Bharat / state

Inauguration of Development Works مظفر نگر میں آٹھ کروڑروپیہ کے ترقیاتی کاموں کاافتتاح

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 8:42 AM IST

مظفرنگر میں آٹھ کروڑ روپئے کے ترقیاتی کا موں کا افتتاح کیا گیا۔ مرکزی وزیر سنجے بالیان اور اترپردیش کے وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے مشترکہ طورپر ترقیاتی کا موں کا افتتاح کیا۔

ترقیاتی کاموں کاافتتاح
ترقیاتی کاموں کاافتتاح
ترقیاتی کاموں کاافتتاح

ریاست اتر پردشی کے ضلع مظفرنگر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان اور ریاستی حکومت کے وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے مشترکہ طور پر 8 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس دوران گاؤں اور علاقے کے ذمہ دار لوگوں کے علاوہ ضلع پنچایت آڈیٹوریم میں مرکزی وزیر مملکت اور ریاستی وزیر کے ساتھ بی جے پی کے عہدیداروں کے ساتھ موجود تھے۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق سے قبل ہی ضلع کے مختلف علاقوں کو وزیر اعلیٰ فوری اسکیم کے تحت ترقی کے کاموں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

مرکزی ریاستی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری اسکیم کے تحت علاقے کے اراکین اسمبلی اور ایم ایل ایز کو فنڈز فراہم کیے ہیں، جس کے تحت مختلف گاؤں میں ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا ضابطہ اخلاق نافذ ہونے والا ہے، ترقیاتی کاموں کا میرے اور وزیر کپل دیو نے مل کر افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری اسکیم کے تحت رکب پارلیمان کو 5 کروڑ دیے گئے ہیں، جبکہرکن اسلمبلی کو 3 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Agricultural Fair at Muzaffarnagar مظفر نگر میں مرکزی وزیر نتن گڈ کری زرعی میلے کا افتتاح کریں گے

ریاستی حکومت میں وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے فوری اسکیم کے تحت اس علاقے کی ترقی کے لیے ضلع کو 8 کروڑ روپے ملے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کی ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کے لیے وزیرِ اعلٰی کی ہدایات وقتاً فوقتاً ہمیں ملتی رہی ہے۔ اور اب بلدیاتی انتخابات کا ضابطہ اخلاق نافذ ہونے والا ہے، اس سے قبل یہاں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.