ETV Bharat / state

نوئیڈا میں ساتویں اترپردیش اسکیٹنگ چمپئن شپ کا افتتاح

اترپردیش رولر اسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساتویں اترپردیش اسکیٹنگ چمپیئن شپ میں 22 اضلاع کے تقریباً 500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس چمپیئن شپ میں اچھا کرنے والے بچوں کو قومی چمپیئن شپ کے لیے اترپردیش کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 6:53 PM IST

نوئیڈا میں ساتویں اترپردیش اسکیٹنگ چمپئن شپ کا افتتاح
نوئیڈا میں ساتویں اترپردیش اسکیٹنگ چمپئن شپ کا افتتاح

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے اسپیڈ اسکیٹنگ کلب کے انٹرنیشنل ٹریک پر اترپردیش رولر اسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ساتویں اترپردیش اسکیٹنگ چمپیئن شپ 11 نومبر سے 14 نومبر تک منعقد کی جارہی ہے۔

اس چیمپئن شپ میں 22 اضلاع کے تقریباً 500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کا افتتاح 11 نومبر کو رولر اسکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا کے معاون سیکریٹری دھرمیندر سنگھ راٹھور نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس چمپیئن شپ میں اچھا کرنے والے بچوں کو قومی چمپیئن شپ کے لیے اترپردیش کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ یہ قومی چمپیئن شپ دہلی اور موہالی میں ہوگئی۔ اس قومی چمپیئن شپ کے بعد قومی ٹیم منتخب کی جائے گی جو ملک کی نمائندگی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک میں اسکیٹنگ تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ اسے یونیورسٹی گیم میں بھی شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کھیلو انڈیا میں بھی اسے جگہ ملی ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ والدین بھی اس کھیل میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں جس سے اسکیٹنگ کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ کولمبیا میں اسپیڈ اسکیٹنگ میں ہندوستان نے پہلا انٹر نیشنل میڈل حاصل کیا ہے، جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

اتر پردیش رولر اسکیٹنگ کے سیکریٹری سندیپ بھٹناگر نے کہا کہ ان کے پاس کوئی اسکیٹنگ سینٹر نہیں تھا لیکن بچوں کے والدین اور سرپرستوں نے مل کر اس اسکیٹنگ رنگ کو اپنے خرچ سے تیار کیا جو اب بین الاقوامی معیار کا رنگ بن چکا ہے۔ اس میں سرکار کا کوئی رول نہیں ہے اور نہ ہی کسی طرح کی مدد ہے۔ اب سب مدد کے لئے تیار ہیں۔

افتتاح کے موقع پر اتر پردیش رولر سپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سندیپ بھٹناگر، وجے گڈرو اور گریٹر نوئیڈا کلب کے جتیندر سنگھ، راجکمار چوہان، نونیت چوہان، مینک تیوتیا، اجے وانچو اور مقامی کوچ دیو کوشک موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.