اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج منگل کے روز نو تعمیر 33 آنگن باڑی مراکز کا افتتاح وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ورچوئلی طور پر کیا۔
اس موقع پر ضلع میں منعقد افتتاحیہ تقریب میں 6 ماہ مکمل کرچکے بچوں کو کھیر چٹائی گئی اور حاملہ خواتین میں غذائیہ سے بھرپور اشیاء تقسیم کی گئی۔ ساتھ ہی ضلع میں نمایاں کام کرنے والی آنگن باڑی ملازمین کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
مزید پڑھیں:چھتیس گڑھ: وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد گرفتار
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ رواں برس غذائیہ ماہ کے سنجیدہ تغذیہ بچے اور اوسطاً تغذیہ والے بچوں کی شناخت کرکے انہیں صحت مند کرنے کا ٹارگیٹ کیا گیا ہے، اور ضلع کے ہر گاؤں میں غذائیہ باغ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔