اتر پردیش Uttar Pradesh کے شہر نوئیڈا Noida میں واقع ماروا اسٹوڈیو Marwah Studios میں سہ روزہ 14ویں گلوبل فلم فیسٹیول 14th Global Film Festival Noida کا افتتاح ہوا جس میں مختلف ممالک کے فلم ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز، آرٹ کے شائقین، سفیر شامل ہوئے۔
کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے عالمی فلم فیسٹیول ورچوئل طریقے سے منعقد کیا جا رہا تھا۔ لیکن اس بار اس پروگرام میں تمام فن سے محبت کرنے والے موجود تھے اور طلبہ نے بھی اس تقریب میں جوش و خروش سے حصہ لیا خاص طور پر وہ لوگ جو فلموں سے وابستہ ہیں۔
مزید پڑھیں: 52 ویں آئی ایف ایف آئی میں ہندوستانی فلم 'دولو' اور'انتم سنسکار' کو جگہ ملی
اس تقریب میں ماروا اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر سندیپ مارواہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، جن میں ایف ایف آئی کے صدر ٹی پی اگروال، اداکارہ ڈیزی شاہ، ارون بخشی، اداکار رگھوبیر یادو، معروف ہدایت کار جینت گیلٹر، مائیک بیری، ایف ایف آئی کے سیکریٹری جنرل سپرانت سین کے ساتھ ساتھ کئی نامور ممالک کے سفراء بھی موجود تھے۔
سندیپ ماروا نے کہا کہ گلوبل فلم فیسٹیول ہندوستانی فن اور ثقافت کا حقیقی سفیر بن گیا ہے۔ یہ دنیا بھر سے فلمی نمائندوں اور فن سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ فلمی میلے قومی اور بین الاقوامی انضمام کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہم سنیما کے ذریعے محبت، امن اور اتحاد کو فروغ دے رہے ہیں۔