اس آن لائن سیمینار میں کرغزستان کے سفیر ایسن عیسیف، کامروس کے قونصل جنرل کے ایل گانجو، روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت ممبئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سیرگے فینڈیو، فلمساز ادے شنکر پانی، فلمساز لیولین تھڈانی، انڈین چلڈرن فلم فورم کی ڈائریکٹر مادھوری اڈوانی، فلم میکر مائیک بیری اور اسکرپٹ رائٹر راجیش بجاج شامل رہے۔
ماروا نے کہا کہ اگر دل میں سچی ملاقات کی خواہش ہو، تو کائینات بھی ملانے میں لگ جاتی ہے۔ آج کورونا دور میں بھی ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔
عیسن عیسیف نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے ملک میں بھارتی فلموں کی شوٹنگ کافی ہونے لگی ہے، جس کی وجہ سے ہمارے ملک کے فنکار بھارتی ثقافت اور فلموں سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔
بھارتی سنیما نے دونوں ممالک کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کسی ملک کو سمجھنے اور جاننے کے لئے سنیما بہترین ذریعہ ہے۔
ڈاکٹر سیرگے فینڈیو نے کہا کہ سنیما نہ صرف لوگوں کو بلکہ ممالک کو بھی جوڑتا ہے، ہمارے ملک میں ہندی فلم بامبے کو بہت شہرت ملی۔ روس میں لوگ راج کپور کی فلمیں بہت دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
'جلی کٹو' آسکر کے لیے نامزد
راجیش بجاج نے کہا کہ سنیما ان سب کی عکاس ہے، جو ہم میں موجود ہے۔ ہم جو کچھ بھی محسوس کرتے ہیں یا سوچتے ہیں اسے لکھتے ہیں اور پھر اسی سکریپٹ کو بطور فلم دیکھتے ہیں۔