ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور شام کے وقت بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔ موسم سرما کے جانے اور موسم گرما کے آمد دھول بھری آندھی سے آغاز ہو گیا ہے۔
آج شام 6 بجے کے قریب بدلتے موسم کی کروٹ میں بہت تیز ہوائیں چلیں جن سے آمدورفت سے لے کر علاقائی پیڑ پودوں میں غیرمعمولی ہلچل ظاہرہ ہوئی۔
وہیں دوسری جانب رات ہونے سے پہلے ہی بائیک سوار افراد کو دھول کی وجہ سے ہیڈ لائٹ کی روشنی کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔
واضح رہے کہ ضلع بدایوں بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے مغربی علاقے کا ایک ضلع ہے جہاں موسم میں ہر چار ماہ کے درمیان تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، یہاں سردیوں میں تیز سردی، گرمیوں میں زیادہ گرمی اور برسات میں بھی موسلہ دھار بارش ہوتی ہے۔
ضلع میں اب موسم کی تبدیلی ظاہر ہونے لگی ہے اور یہاں کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سیلسیئس اور کم از کم 20 ڈگری سیلسیئس رہا ہے۔