اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتیجے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ ایک بار پھر سے بی جے پی نے مکمل اکثریت حاصل کی ہے۔ اس بار بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اور کالے قانون کی وجہ سے اس مرتبہ بی جے پی کی ساکھ داؤ پر لگی تھی۔
مظفر نگر کی صدر سیٹ پر بی جے پی کے کپل دیو اگروال نے جیت کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک درج کی اور مظفرنگر کی کھتولی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے وکرم سینی نے دوسری مرتبہ جیت درج کی۔
مظفرنگر کی بڑھانا اسمبلی حلقے سے کٹھ بندھن کے امیدوار راجپال بالیان نے درج کی تو وہیں مظفرنگر کی چرتھاول حلقے سے سابق رکن پارلیمنٹ کے ہریندر ملک کے صاحبزادے پنکج ملک نے گٹھ بندھن سے جیت درج کی ہے۔
مزید پڑھیں:
مظفرنگر کے قاضی اسمبلی حلقے سے گٹھ بندھن کے امیدوار انیل کمار نے جیت درج کی تو وہیں مظفرنگر کی میرا پور اسمبلی حلقے سے گٹھ بندھن کے امیدوار چندن چوہان نے جیت درج کی ہے۔