علی گڑھ: گزشتہ برس کی طرح ایک بار پھر کورونا کے قہر نے انسانی زندگی کو متاثر کردیا۔ ملک میں دن بدن کورونا کے تیزی سے بڑھتے کیس نے لوگوں کو حیران اور پریشان کر دیا۔ حکومت کی جانب سے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے مختلف ریاستوں کے اضلاع میں نائٹ کرفیو کے ساتھ لاگ ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس درمیان ضلع علی گڑھ میں دن بدن کورونا کے مثبت کیس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز کل 3017 کووڈ ٹیسٹ میں 159 مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے جب کہ 84 لوگوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ موجودہ وقت میں ضلع علی گڑھ میں تقریبا 584 ایکٹیو کیس موجود ہے۔
ضلع علی گڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے بھی دو گز کی دوری، ماسک اور سینیٹائزر کا اچھے سے استعمال کرنے کی اپیل کی۔ علی گڑھ انتظامیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پھل، سبزی اور دودھ کی دکانیں صبح 6 بجے سے 11 بجے اور شام 5 بجے سے 8 بجے تک کھولی جا رہی ہیں۔