ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں عالمی وبا کے اس دور میں عیدالضحیٰ کا تہوار امن و امان کے ساتھ منانے اور کورونا وائرس کے پیش نظر جاری رہنما ہدایات پر مکمل طور سے عمل کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس مستعد ہوگئی ہے۔
اسی ضمن میں جمعہ کی شب ضلع پیس کمیٹی کی اہم میٹنگ بلائی گئی، جس میں ضلع کے تمام دانشوران، ذمہ دادان اور تمام افسران نے شرکت کی۔
شہر کے جی آئی سی آیوڈیٹوریم میں ہوئی پیس کمیٹی کی میٹنگ میں تمام تحصیلوں سے آئے مسلم دانشوران نے عیدالضحیٰ سے متعلق تمام مسائل رکھے، ان میں صفائی سے لیکر جانوروں کی قربانی تک کے مسلے تھے۔
ان مسائل کے جواب میں انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ عیدالضحیٰ کے تمام ارکان گھروں میں ہی ادا کیے جائیں گے، ساتھ ہی سماجی فاصلے اور حکومتی گائیڈلائنز پر مکمل طور سے عمل کرنا ہوگا۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانونی طور پر جائز جانوروں کی قربانی میں کوئی دقت نہیں ہونے دی جائے گی، لیکن قربانی کا فریضہ صرف گھروں میں ہی ادا کیا جاسکے گا۔
عوام مقام پر کسی قربانی جائز نہیں ہے، دیر تک چلی پیس کمیٹی کی میٹنگ میں تمام مسائل پر گفتگو ہوئی ہے۔