ETV Bharat / state

لکھنؤ: یوپی مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے - UP Madarsa Board meeting

اتر پردیش مدرسہ بورڈ نے کامل و فاضل کے سال آخر کے امتحانات اکتوبر ماہ میں 25 سے 30 تاریخ کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لکھنؤ: یوپی مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلہ

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 10:57 PM IST

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ کی آج ایک اہم میٹنک منعقد ہوئی جس میں متعدد اہم فیصلے مدارس میں تعلیم و تعلم کے سلسلے میں لیے گئے۔

اس میٹنگ کی صدارت مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کیا، جب کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ کے تمام اراکین سمیت رجسٹرار آر پی سنگھ بھی موجود رہے۔

مٹینگ میں مدرسہ بورڈ نے کامل و فاضل کے سال آخر کے امتحانات اکتوبر ماہ میں 25 سے 30 تاریخ کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آنے والے تعلیمی سیشن میں این سی ای آر ٹی کے نصاب کے مطابق سینئر سیکنڈری تک مدارس کے نصاب میں ابتدائی (میتھمیٹکس) ریاضی ابتدائی تاریخ اور سماجی علوم کو لازمی مضامین کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتر پردیش مدرسہ ٹیچرز کے فوقانیہ تحتانیہ کے عہدوں پر مستقل تقرری ہونے تک حکومت سے اجازت لیکر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ملازمین رکھے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی مدرسہ بورڈ جلدی ہی موبائل اپلیکیشن لانچ کرے گا

مدرسہ بورڈ کی تمام تر کارروائی کو ڈیجٹلائیزیشن کے لیے آئی ٹی سیل کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اہم مسائل زیر غور ہیں جن پر آئندہ میٹنگ میں فیصلہ لیے جانے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.