ETV Bharat / state

قرآن و حدیث کی روشنی میں شب برات کی فضیلت - اردو نیوز وارانسی

ماہ شعبان کی فضیلت قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ اس ماہ میں ایک ایسی رات ہے جس میں عبادت کرنے اور گناہوں سے توبہ استغفار سے اللہ رب العزت بندوں کے گناہوں کو معاف کرتا ہے اور رزق میں وسعت دیتا ہے۔ اس رات کو شب برات کہا جاتا ہے۔

mufti haroon rasheed naqshbandi
معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقشبندی
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 9:54 AM IST

Updated : Mar 27, 2021, 3:18 PM IST

معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شب برات کی اہمیت و فضیلت پر اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا کہ شب برات کے موقع پر عبادت کرنے والے شخص کے گناہوں کی معافی ہوتی ہے۔ اگرچہ اس کے گناہ بنو کلب کی بکریوں کے بال سے بھی زیادہ ہوں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس حدیث سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عرب قبیلے میں بنو کلب قبیلہ کثیر تعداد میں بکریاں پالتا تھا۔ حدیث میں بکریوں کے بال کا ذکر ہے جس کا مقصد واضح طور کثرت بیان کرنا ہے کہ گناہوں کی تعداد اگرچہ کثیر ہو لیکن اگر شب برات میں عبادت کرتا ہے تو اس کی عبادت نہ صرف قبول ہوتی ہے بلکہ گناہوں سے بھی نجات ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے افراد ہیں جن کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے گناہوں کی معافی نہیں ہوتی ہے جو لوگ دل میں بغض رکھتے ہیں، جو شرک کرتے ہیں وغیرہ ان کے گناہوں کی معافی نہیں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

وسیم رضوی کو شیعہ وقف بورڈ کا چیئرمین نہیں بنایا جا سکتا: کلب جواد

انہوں نے کہا کہ اس رات میں صلوۃ تسبیح پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ جن لوگوں کی فرض نمازیں قضا ہیں وہ نفل نماز کی جگہ فرض نماز کی نیت کر کے پوری رات فرض نماز ادا کریں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔

Last Updated : Mar 27, 2021, 3:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.