ETV Bharat / state

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا اثر، او پی ڈی بند

آیورویدک ڈاکٹروں کو مریضوں کی سرجری یعنی آپریشن کرنے کی اجازت دینے کے خلاف نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی ہڑتال کا اثر دیکھنے کو ملا۔ اس دوران ایمرجنسی اور کووڈ 19 کو چھوڑ کر او پی ڈی خدمات متاثر رہیں۔

impact of indian medical association strike, opd closed in noida uttar pradesh
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا اثر، او پی ڈی بند
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 9:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے ڈاکٹروں نے اپنے نجی ہسپتالوں، نرسنگ ہومز، کلینک کی او پی ڈی اور پیتھالوجی لیب بند کرکے اپنا احتجاج درج کرایا۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا اثر، او پی ڈی بند

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں کے مفاد میں حکومت فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے۔ آئی ایم اے کے گریٹر نوئیڈا کے صدر ڈاکٹر پردیپ سنگھ نے بتایا کہ آئی ایم اے کے اعلان کے بعد گوتم بدھ نگر ضلع کے تمام نجی ہسپتال، کلینک اور نرسنگ ہوم کی او پی ڈی کو 12 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سبزیوں کی قیمتیوں میں بے تحاشہ اضافہ، لوگ پریشان

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں رجسٹرڈ 470 نجی کلینک اور نرسنگ ہوم میں او پی ڈی بند ہیں، لیکن ہنگامی خدمات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے مریضوں کا مفاد متاثر ہوگا اور کئی برسوں تک تعلیم حاصل کرنے والے ایم بی بی ایس، ایم ایس سرجن کے حوصلے پست ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.