ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: 13 سالہ رکشہ ڈرائیور کی مدد کے لیے پہنچی انتظامیہ - مظفرنگر 13 سالہ لڑکی ای رکشہ ڈرائیور

ای ٹی وی بھارت نے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی 13 سالہ ای رکشہ ڈرائیور سمرین کی کہانی کو نمایاں طور پر اپنے پورٹل میں جگہ دی تھی۔ جس کے فوراً کے بعد ضلعی پروگرام آفیسر سمرین کے گھر گئے اور اس کے اہل خانہ کو راشن فراہم کیا۔ نیز انہوں نے اہل خانہ کو انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 6:19 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے اتوار کے روز مظفرنگر کی 13 سالہ سمرین پر ایک خصوصی رپورٹ شائع کی تھی۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سمرین کی مدد کی۔

اس رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سمرین کے اہل خانہ کو ان کے گھر پر راشن مہیا کروایا۔

ضلع کی قصبہ کٹھولی کی رہائشی اور 13 سالہ سمرین معاشی اعتبار سے بہت کمزور خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

سمرین کے والد معذور ہیں اور سمرین اپنے تمام بھائی بہنوں میں سب سے بڑی ہیں، لاک ڈاؤن کے درمیان ان کا دو وقت کی روزی روٹی حاصل کر پانا مشکل تھا جس کی وجہ سے سمرین نے اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی مہیا کروانے کی ذمہ داری اپنے کندھے پر لے لی۔سمرین نے اپنے گھر کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے والد کے ای رکشہ کو چلانا شروع کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے اتوار کے روز اس کہانی پر ایک رپورٹ شائع کی تاکہ ان کی صورتحال کے بارے میں حکومت کو آگاہ کیا جاسکے۔

پیر کے روز ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر بلجیت سنگھ سمرین کے گھر گئے اور کنبہ کی خراب حالت دیکھی اور یہ جاننے کے بعد کہ اس خاندان کو حکومت کے بیداری پروگرام کے تحت کوئی امداد نہیں ملی ہے جس پر بلجیت سنگھ نے انہیں انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.