ETV Bharat / state

Bhikampur Gate Renovation Complete بھیکم پور گیٹ کی تجدید کاری کا کام مکمل - عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ایک علمی شہرت یافتہ ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد اہمیت کی حامل اور تاریخی وارثت کا مرکز بھی ہے جہاں مغلیہ دور اقتدار میں 18 ویں صدی کا تعمیر کردہ بھیکم پور گیٹ بھی شامل ہے جو کبھی آگرے کے قلعے میں نصب ہوا کرتا تھا۔ Bhikampur Gate Renovation Complete

بھیکم پور گیٹ کی تجدید کاری کا کام مکمل
بھیکم پور گیٹ کی تجدید کاری کا کام مکمل
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 8:19 PM IST

علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بھیکم پور گیٹ بھی موجود ہے جو انتظامیہ کی بے توجہی کا شکار تھا۔ جب ای ٹی وی بھارت نے اس گیٹ سے متعلق بدحالی کی خبر شائع کی تو اس خبر کا اثر یہ ہوا کہ اے ایم یو انتظامیہ اس گیٹ کی تجدید کاری کے لئے کمربستہ ہوا،Impact Of ETV Bharat News Bhikampur Gate Renovation Complete

بھیکم پور گیٹ کی تجدید کاری کا کام مکمل

اس کی بدحالی کو دور کرنے اور تجدید کاری کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے تقریبا چار لاکھ روپے کا بجٹ پاس کیا اور اب اس کی تجدید کا کام مکمل ہوچکا ہے جس سے طلبہ اور عوام میں خوشی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر شائع ہونے کے بعد تاریخی اور اہمیت کے حامل بھیکم پور گیٹ کے اعتراف میں باونڈری، گیٹ اور آس پاس صفائی، گیٹ کی مرمت، رنگ و روغن اور گیٹ کے راستے میں ٹائپنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے جس کے لئے اے ایم یو طلباء اور طلباء رہنماؤں نے ای ٹی وی بھارت کی پوری ٹیم کا شکر ادا کیا۔

اسی ضمن میں طلبہ رہنما محمد سلمان غوری نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت نے اس گیٹ کی بدحالی اور تجدید کاری سے متعلق جو خبر شائع کی تھی جس میں ہم طلباء نے بھی آواز اٹھائی تھی تو انتظامیہ قابل مبارک باد ہے کہ اس نے اس آواز پر لبیک کہا اور اس گیٹ کے تحفظ کے اقدامات کuے جس کی وجہ سے ہمیں بڑی خوشی ہے اور ہم ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Demolition of Babri Masjid بابری مسجد کی شہادت افسوسناک لمحہ، سوامی پرساد موریہ

واضح رہے کہ اے ایم یو میں نصب مغلیہ دور اقتدار کا تعمیر کردہ 18 ویں صدی کا بھیکم پور گیٹ پہلے آگرہ کے قلعے میں نصب تھا لیکن جب سنہ 1833 میں برطانوی حکام نے قلعے کے قیمتی سامان کو نیلام کیا تو حاجی داؤد خان نے اسے خرید کر سنہ 1835 میں اپنی ریاست بھیکم پور میں اسے نصب کروادیا اور عبدالصبور خان شروانی جو خان موصوف کی اولاد میں سے تھے،

اِنھوں نے سنہ 1961 میں اس گیٹ کو اے ایم یو کو تحفتے میں دیا تھا جس کو سنہ 1963 میں موجودہ جگہ یونیورسٹی فیض گیٹ کے قریب نصب کردیا گیا جو آج بھی اپنی شان و شوکت کے ساتھ تابناک مستقبل کی یاد کو تازہ کررہا ہے۔Impact Of ETV Bharat News Bhikampur Gate Renovation Complete

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.