ETV Bharat / state

نوٹ بندی کا اثر: بی جے پی رہنما کی خودکشی

خودکشی نوٹ کے مطابق بی جے پی کے سابق کونسلر نوٹ بندی کے بعد سے پریشان تھے اور اسی وجہ یہ قدم اٹھایا۔

نوٹ بندی کا اثر: بی جے پی رہنما کی خودکشی
author img

By

Published : Apr 29, 2019, 10:25 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق کونسلر نے پھانسی لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اترپردیش کے شہر میرٹھ میں بی جے پی کے ایک سابق کونسلر نے گزشتہ روز پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ان کے پاس سے برآمد خودکشی نوٹ کافی حیران کن ہے۔

اس نوٹ کے مطابق سابق کونسلر نوٹ بندی کے بعد سے پریشان تھے اور اسی وجہ یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نےخودکشی نوٹ کو قبضے میں لے کر اس کی جانچ شروع کر دی ہے۔

علاقے کے ایس پی سی ٹی اکھلیش نارائن سنگھ نے بتایا کہ مہلوک کا نام کا نام ستیش چند ہے، اور اس کی لاش کے پاس سے 4 صفحے کا ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔

حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کی کونسلر نے اس نوٹ میں وجہ کیا لکھی ہے، خودکشی نوٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر ایس پی نے صرف اتنا ہی بتایا کہ سوسائڈ نوٹ کی جانچ کرائی جا رہی ہے اس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔

ٹی پی نگر تھانہ پولیس کے مطابق ونڈر سٹی سیکنڈ کالونی میں واقع ایک خالی فلیٹ میں گزشتہ روز بی جے پی کے سابق کونسلر کی لاش مشتبہ حالات میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس کو موقع سے 4 صفحے کا سوسائڈ نوٹ، شراب کی بوتل اور سگریٹ وغیرہ برآمد ہوئے ہیں، شہر کے بھگوت پورا رہائشی ستیش، چاندی کے تھوک کاروباری تھے۔پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.