ETV Bharat / state

Narration of Incident of Karbala: واقعہ کربلا پر فکر انگیز خطاب - محرم کی مجالس

ماہ محرم میں شیعہ برادری کی جانب سے واقعہ کربلا بیان کرنے اور ماتم کی مجلس منعقد کی جاتی ہیں اور ان میں شہادت حسینؓ پر غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں مراد آباد میں بھی کربلا کے واقعات بیان کرنے کے لیے محفل منعقد کی گئی۔ Shia community organizes meeting to Describe Karbala Incident

Imam Hussain Sacrifice at Karbala
واقعہ کربلا پر فکر انگیز خطاب
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 2:59 PM IST

مراد آباد: ماہ محرم کے چلتے ملک بھر میں عزاداری، مجالس، ماتم اور جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست اتر پردیش کے مرادآباد آزاد نگر امام بارگاہ میں مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا سید رضوان حیدر رضوی نے کربلا کے واقعات کا ذکر کیا۔ Procession of Muharram اپنے خطاب میں مولانا سید رضوان شہادت حسین اور کربلا کے فکر انگیز واقعات بیان کئے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ محرم کی 6 تاریخ حضرت امام حسینؓ کے چھ ماہ کے بیٹے علی اصغر کی شہادت سے منسوب ہے۔ حضرت امام حسینؓ کے 6 مہینے کے بیٹے کو یزید نے کربلا میں بھوکا پیاسا شہید کر دیا تھا۔ Faithful Remember the Imam Hussain's Sacrifice at Karbala

واقعہ کربلا پر فکر انگیز خطاب

واقعہ کربلا بیان کرتے ہوئے مولانا نے مزید کہا کہ 'حضرت امامؓ اپنے بیٹے حضرت علی اصغر کے لیے پانی مانگتے رہے لیکن یزید نے پانی نہ دے کر حضرت علی اصغر کے گلے پر بھالے مار کر انہیں شہید کر دیا تھا۔

حضرت علی اصغر کے گلے میں تیر لگنے کے بعد جب حضرت امام حسینؓ نے اپنے بیٹے کے خون کو آسمان کی طرف اچھالنا چاہا تو آسمان سے آواز آئی اگر یہ خون آسمان کی طرف آتا ہے تو قیامت تک بارش نہیں ہوگی اور جب زمین پر خون کو گرانا چاہا تو زمین سے آواز آئی اگر خون زمین پر گرا تو قیامت تک اناج پیدا نہیں ہوگا۔ جب حضرت امام حسینؓ نے یہ باتیں سُنی تو انہوں نے اپنے بیٹے کا خون اپنے چہرے پر لگا لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.