ریاست اترپردیش میں پنچایتی انتخابات ہونے والے ہیں، اس دوران شراب کی اسمگلنگ عام ہو جاتی ہے اور بڑے پیمانے پر غیر قانونی شراب کی تسکری شروع ہو جاتی ہے۔
گوتم بودھ نوئیڈا میں غیر قانونی شراب فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی انفورسمنٹ مہم جاری ہے، جس کے تحت ایکسائز اور پولیس ٹیم کا مختلف چیک پوسٹوں پر مشترکہ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن دادری کے ایسٹرن پیریفیرل بیل اکبر پور کے پاس ایک ماروتی سوزوکی نمبر HR10R 45 پکڑی گئی، جس میں ہریانہ کی 15 پیٹیوں میں 750 پووے غیرقانونی شراب ضبط کی گئی۔
گاڑی کے ذریعہ شراب کو پانی پت سے بدایوں لے جایا جارہا تھا، پولس نے ڈرائیور سنجیو کمار کو گرفتار کر لیا ہے، ایکسائز ایکٹ اور آئی پی سی کے متعلقہ سیکشن کے تحت پولیس نے تھانہ دادری میں کیس درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا۔