ETV Bharat / state

بھدوہی میں مائکرو بیل پی پی ای کٹ تیار

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 7:39 PM IST

بھدوہی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹکنالوجی کے ڈائریکٹر آلوک کمار نے ایک نئی قسم کی اینٹی مائکروبیل پی پی ای کٹ تیار کی ہے۔ اس کٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے پانچ بار پہنا جاسکتا ہے۔ اس پی پی ای کٹ کے بیرونی حصے سے ٹکراتے ہی کورونا وائرس زمین پر گر جائے گا۔

iict bhadohi director make anti microbial ppe kit
بھدوہی میں مائکروبیل پی پی ای کٹ تیار ہوئی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹکنالوجی کے ڈائریکٹرآلوک کمار نے ایک خاص قسم کی پی پی ای کٹ تیار کی ہے۔ یہ پی پی ای کٹ پہننے کے بعد صحت کارکن کورونا سے مکمل طور پر محفوظ ہوجائیں گے۔ جیسے ہی پی پی ای کٹ کے بیرونی حصے سےکورونا وائرس ٹکرائے گا فوراً وہ زمین پر گر جائے گا۔ اس کٹ کی خصوصی خصوصیت یہ ہے کہ اسے پانچ بار پہنا جاسکتا ہے۔

نئی پی پی ای کٹ کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ پسینہ بھاپ بن کر اڑ جائے گا، جس سے صحت کارکنوں کو بہت آرام محسوس ہوگا۔

اس سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ڈائریکٹر آلوک کمار نے بتایا کہ اب تک مارکیٹ میں جو پی پی ای کٹس دستیاب ہیں وہ بہت بھاری ہوتی ہیں۔ نیز جب انہیں پہنتے ہیں تو آپ کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔ کافی تحقیق کے بعد تیار کیے گئی اس کٹ کا مائکروبیل ٹریٹمینٹ کیا گیا ہے۔ ایسا کرنے سے کوئی وائرس اس پر زندہ ٹک نہیں سکے گا، یعنی انفیکشن کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوجائے گا۔ یہ پی پی ای کٹ اینٹی مائکروبیل اور اینٹی بیکٹیریل ہے۔

کٹ میں ایسی خصوصیات لانے کے لیے اس کو پانی اور تیل سے مزاحم بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اس کٹ کو پانچ بار دھویا اور پہنا جاسکتا ہے۔ یہ کٹ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اسے مارکیٹ میں لانے کے لئے حکومت کی طرف سے منظوری بھی موصول ہوگئی ہے۔ نیز یہ توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی اسے پانچ بار استعمال کرنے کی منظوری دی جائے گی جو تاحال موصول نہیں ہوئی۔

آلوک کمار نے بتایا کہ کانپور کی ایک کمپنی سے معاہدہ کیا جارہا ہے۔ کانپور کمپنی جلد ہی اس کٹ کو مارکیٹ میں لانچ کرے گی۔ اس کی قیمت مارکیٹ میں موجود پی پی ای کٹ سے کہیں کم ہوگی۔ اس کے ساتھ ابتدائی دنوں میں ان پی پی ای کٹس کو چار سائز میں تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.