بریلی: ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آئی جی رمیت شرما نے نشہ چُھڑانے کی مہم شروع کی ہے۔ سب سے پہلے آئی جی نے اپنے دفتر میں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو نشہ نہ کرنے کا حلف دلایا اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں بتایا۔ آئی جی نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے خاندان اور زندگی دونوں برباد ہو رہے ہیں۔ لہٰذا، زندگی کو ہاں اور منشیات کو نہ کہیں۔ زندگی میں کبھی بھی منشیات یا کسی قسم کی نشہ آور چیز نہ لیں۔ IG Makes Policemans Pledge for Not taking Drugs in Bareilly
![رمیت شرما، آئی جی، بریلی رینج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-2-igmakespolicemenpledgesfornottakingdrugs-avb-7204399_27072022184825_2707f_1658927905_918.png)
یہ بھی پڑھیں:
- Police Action on Drug Smugglers in Bareilly: بریلی میں مبینہ منشیات اسمگلر کے خلاف پولیس کی کارروائی
بریلی کو منشیات سے چُھٹکارا دلانے کے لیے بریلی پولیس کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ بریلی کے اسمگلر نیپال، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ سے افیم خریدتے ہیں اور پھر بریلی میں اس سے اسمیک تیار کی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بریلی کے اسمگلر اسمیک بنانے کے ماہر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بریلی میں نیپال، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ سے افیون لاکر اسمیک بنائی جاتی ہے۔ بریلی کے علاقے فرید پور، فتح گنج ایسٹ، فتح گنج ویسٹ، فرید پور اور سیرولی ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بدنام ہیں۔
ہر روز دوسری ریاستوں کی پولیس یہاں چھاپے مارتی رہتی ہے۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ بریلی پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے۔ آئی جی رمیت شرما کی ہدایات پر، گزشتہ ایک سال میں، پولیس نے رینج کے چار اضلاع شاہ جہاں پور، پیلی بھیت، بدایوں اور بریلی سے 500 سے زائد اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے، جب کہ 150 کروڑ کی منشیات جائیدادوں کو بُلڈوزر سے مسمار کیا ہے یا پھر ضبط کیا ہے۔