ETV Bharat / state

Ramadan 2023 مرادآباد میں افطار پارٹی کا اہتمام

مراد آباد کے انصار انٹر کالج میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی میں روزہ داروں کے ساتھ ساتھ برادران وطن نے بھی شرکت کی۔

افطار پارٹی کا اہتمام
افطار پارٹی کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 10:58 AM IST

افطار پارٹی کا اہتمام

مراد آباد: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی وجہ سے مسلمان دن میں روزہ رکھتے ہیں اور رات میں نماز تراویح اور دیگر عبادات کے ذریعہ تقرب الٰہی اور رضائے الٰہی کے طلب گار رہتے ہیں۔ رمضان المبارک میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ روزہ دار کو افطار کرنے پر 70 گنا ثواب ملتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوتا ہے، روزہ دار کو افطار کرانے کا اتنا ہی ثواب ہے جتنا روزہ دار کو ملتا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ افطار پارٹی کے پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں واقع انصار انٹر کالج میں آل انڈیا جمعیت منصور کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ آل انڈیا جمعیت منصور کے زیر اہتمام افطار پارٹی میں برادان وطن نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مراد آباد کی یہ روایت قدیم ہے کہ یہاں منعقد کی جانے والی افطار پارٹی میں براد ران وطن شرکت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Social Activist Fazil Siddiqui سماجی کارکن فاضل صدیقی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نعمان منصوری نے بتایا کہ اس طرح کی افطار پارٹی سے آپسی بھائی چارہ اور محبت میں اضافہ ہوتا ہے، ایک دوسرے کے مذہب کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں، جس طرح سے ہندو بھائی افطار پارٹی میں آتے ہیں اور روزے داروں کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں، برادران وطن کے تہواروں پر مسلمان شرکت کر تے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہی بھارت کی گنگا جمنی تہذیب ہے۔

اس روزہ افطار پارٹی میں شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر مرادآباد شہر کے امام سید معصوم علی آزاد اور نایاب شہر کے امام مفتی سید فہد علی، مفتی دانش قادری، مولانا مستحب، اعظم انصاری نے شرکت کی۔ جمعیت منصور کے ضلعی صدر شلپ گرو مبین، ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے صدر تسلیم منصوری، نعمان منصوری، سماجی کارکن صلاح الدین منصوری، پدم شری دلشاد حسین نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.