نوئیڈا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بسرخ میں کورونا انفیکشن Corona case Increase in Noida کے علاج کے حوالے سے ضلع انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ یہاں بچوں کے لیے دس اور بڑوں کے لیے 20 بیٹ پر مشتمل کورنٹائن سنٹر بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر سچندرا مشرا نے بتایا کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) بسرخ میں قائم پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر یونٹ (پیکو وارڈ) میں آکسیجن سے لے کر علاج تک تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "کووڈ کی مدت کے دوران بچوں کے علاج کے لیے بھی پوری تیاری کی گئی ہے۔"
ڈاکٹر مشرا کا کہنا ہے کہ اگر گھر کے بڑے احتیاط کریں گے اور کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح سے عمل کریں گے اور بچوں کو بھی کروائیں گے، تو بچوں کے متاثر ہونے کا بہت کم امکان ہے۔ اگر بچے بیمار بھی ہو جائیں تو ان کے علاج کے لیے محکمہ صحت نے مکمل انتظامات ICU Ward For Children Has Been Set Up in Noida کر رکھے ہیں۔ دس بستروں پر مشتمل پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر یونٹ (PIKU) تیار ہے۔
پیکو وارڈ میں آکسیجن کی سپلائی براہ راست کی گئی ہے۔ CHC میں ایک آکسیجن پلانٹ کام کر رہا ہے۔ اس لیے کسی بھی طرح آکسیجن کی کمی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ سی ایچ سی میں کورونا سے متاثرہ بالغ افراد کے علاج کے لیے بھی مکمل انتظامات ہیں۔ ان کے لیے یہاں 20 بستروں پر مشتمل ایک وارڈ بنایا گیا ہے جہاں آکسیجن سے لے کر علاج تک کے تمام سہولیات دستیاب ہیں۔
ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ اب تک یہاں کوئی مریض علاج کے لیے نہیں آیا ہے اس بار زیادہ تر مریض ہوم آئسولیشن ICU Ward For Children Has Been Set Up in Noida میں ہی صحت یاب ہو رہے ہیں۔ صرف چند لوگ ہی شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں، ان کا نوئیڈا سیکٹر 39 میں واقع کوویڈ اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔