ETV Bharat / state

میں چاہتا ہوں کہ مثبت سوچ عام ہو: مولانا سجاد نعمانی

معروف عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور پہنچے جہاں قیام کے دوران مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے ان سے ملاقات کی۔

maulana sajjad nomani
maulana sajjad nomani
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 8:58 PM IST

مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے رامپور کی محسن اعظم کالونی میں قیام کیا۔ اس دوران طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) رامپور یونٹ کے ذمہ داران نے بھی مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی۔

مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی سے گفتگو

ایس آئی او (رامپور) کے صدر اعجاز امیر نے مولانا کو تنظیمی سرگرمیوں سے متعلق دو سالہ رپورٹ پر مبنی رسالہ نشان منزل پیش کیا۔

مولانا نے طلباء و نوجوانوں کے درمیان مثبت فکر کو عام کرنے والی تنظیم ایس آئی او کی سرگرمیوں کو سراہا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ وہ مثبت فکر اور سوچ کو عام کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں میں صلاحیتیں بہت ہیں۔ ان کی صلاحیتوں کو ضائع نہ جانے دیا جائے بلکہ مثبت کاموں کی جانب جوڑا جائے۔

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ 'ایسے افراد کی سراہنا کی جائے جو کسی بھی وجہ سے زندگی کی رفتار میں پیچھے رہ گئے یا پچھڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق مذہب و ملت تمام لوگوں کو برابری کے درجہ پر لانے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

'عظیم اتحاد بہار انتخابات میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لے گا'

مسلمانوں کے خلاف برادران وطن کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں سے متعلق سوال کے جواب میں مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ 'ملک کے تمام شہری ہمارے برادران وطن ہیں۔ ان سے روابط کو استوار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ برادران وطن کا مطلب صرف چنندہ سیاست داں نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملک کی بڑی آبادی جو صدیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہے ہمیں ان کی خیر خواہی کے لیے آگے آنا چاہیے۔

مولانا سجاد نعمانی کی اس گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اسی فکر کے تحت ملک میں امن و سلامتی اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کی کوششوں میں سرگرم رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.