ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے سمر گارڈن کالونی میں گزشتہ شام ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا. جہاں گھریلو تنازعہ کے سبب شوہر نے اپنی اہلیہ کا قتل کردیا اور اس کے بعد پھانسی لگاکر خود کشی کرلی، اس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع واردات پر پولیس پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےاسپتال بھیج دیا، پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ Husband Commits Suicide After Killing Wife in Meerut
بتایا جارہا ہے کہ میرٹھ کے لساڑی گیٹ تھانہ علاقہ کے سمر گارڈن کالونی میں رہنے والے نو عروس جوڑہ کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے، گزشتہ کل بھی کیس بات کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق گزشتہ برس ہی ان کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی،اور شادی کے بعد سے ہی لڑکا مسلسل جہیز کا مطالبہ کررہا تھا، حالانکہ پولیس کو اس معاملہ کی اطلاع دے دی گئی تھی، محلے والوں نے دنوں سے بات چیت کر کے تنازعہ کو ختم کرادیا تھا، مگر اس کے بعد گزشتہ کل دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا، جس کے بعد شوہر نے پہلے بیوی کا قتل کردیا، اس کے بعد پھانسی لگاکر خودکشی کرلی، پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔